نسرین ستودہ کی رہائی پرسکریٹری خارجہ کا خیرمقدم
برطانیہ صدرڈاکٹرحسن روحانی کی حکومت میں ایران میں انسانی حقوق کے ریکارڈ میں مسلسل بہتری کی توقع رکھتا ہے.

سکریٹری خارجہ نے آج تبصرہ کرتے ہوئے کہا:
میں ان اطلاعات کا خیرمقدم کرتا ہوں جو آج کئی ایرانی سیاسی قیدیوں کی جیل سےرہائی کے بارے میں ہیں جن میں انسانی حقوق کی وکیل نسرین ستودہ شامل ہیں۔ اس سے ان کے خاندان اوردنیا بھرمیں ان کے حمایتیوں کوسکون ملے گا۔ برطانیہ نے نسرین ستودہ اورایران میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ برطانیہ کو توقع ہے کہ ایران میں صدر روحانی کی نئی حکومت میں انسانی حقوق کے ریکارڈ میں مزید بہتری آئے گی .
مزیدمعلومات
سکریٹری خارجہ فیس بک اور ٹوئٹر@WilliamJHague.
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ اردو فیس بک