سکریٹری خارجہ نے نئے افغان صدر کی حلف برداری کا خیرمقدم کیا
سکریٹری خارجہ نے نئے افغان صدرڈاکٹر اشرف غنی کی 29 ستمبر کو حلف برداری کی تقریب کا خیر مقدم کیاہے.

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اس پر اپنے بیان میں کہا ہے:
صدر اشرف غنی کی حلف برداری نےآج افغانستان کی تاریخ میں اقتدار کی پہلی بار جمہوری منتقلی کو رقم کیا ہے۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جسے ان لاکھوں افغانوں نے ممکن بنایا جو اپریل اورجون میں ووٹ دینے نکل آئے.
صدر حامد کرزائی نے ملکی تاریخ کے مشکل ترین دورمیں افغانستان کی مہارت سے قیادت کی اورہم ان کے جانشین صدرڈاکٹراشرف غنی، چیف ایگزیکیٹو ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ اورمتحدہ قومی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے پابند ہیں تاکہ تمام افغانوں کی زندگی بہتربنانے میں مدد کی جاسکے.
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک