پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ نے جوہری معاہدے پرعملدرآمد کا خیرمقدم کیا ہے

فلپ ہیمنڈ نےکئی سال کی سفارتکاری کے نتیجے کا خیر مقدم کیا ہے

FCO Plaque

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:

ایران کے ساتھ جوہری معاہدےنے، جس کے لئے برطانیہ نے بڑا کردار ادا کیا، مشرق وسطی اوروسیع تر دنیا کو محفوظ بنادیا ہے۔ کئی سال کی صبر آزما اور مستقل سفارتکاری اور مشکل ٹیکنیکل کام کا پھل اب اس پر عملدرآمد کی شکل میں نکل آیا ہے.

کئی لوگ جو اس باب میں مشکوک تھے، کہتے تھے کہ ایران اس معاہدے کے سلسلے میں اپنا وعدہ کبھی پورا نہیں کرے گا لیکن خود مختارعالمی توانائی ایجنسی نے بتایا ہے کہ وہ ایسا کرچکا ہے- کئی ٹن یورینئیم ایران سے باہربھیجا جاچکا ہے، ہزاروں سینٹری فیوجز کا استعمال روک دیا گیا ہے اورآراک ری ایکٹر سے کورنکال دی گئی ہے۔ ایران کا جوہری پروگرام بہت حد تک رول بیک کیا جاچکا ہے، اس کے عوض ایران پر لگائی گئی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں اوراس سے معاشی فوائد حاصل ہونگے.

برطانیہ نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اورمجھے امید ہے کہ برطانوی کاروبار خود کوان مواقع سے مستفید کریں گے جو ایران پرمرحلہ وار پابندیاں ہٹائے جانےسے انہیں حاصل ہونگے۔ آج کے اس سنگ میل کی طرح سےمستقبل بھی اتنا ہی اہم ہے.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 16 January 2016