پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ نے پاکستان کے دورے میں مزید تعاون پر زوردیا

سکریٹری خارجہ بورس جانسن نے اپنے پہلے دورہ پاکستان کے اختتام پرپاکستان کے ساتھ برطانیہ کی '' پرانی دوستی '' کو سراہا.

انہوں نے اسلام آباد اور لاہور کے دوروزہ قیام میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف، خارجہ پالیسی سربراہ سرتاج عزیز، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، حزب اختلاف رہنماوں بشمول عمران خان، کاروباری چیف ایگزیکیٹو افسران اورسینئیرمذہبی رہنماوں سے ملے.

بورس جانسن نے پاکستان کے ساتھ برطانیہ کی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کا عزم ظاہرکیا، اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کی انتہا پسندی اورعدم استحکام سے نمٹنے کی کوششوں میں تعاون کے جاری رہنے کی تصدیق کی.

سکریٹری خارجہ نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان کے درمیاں پرانی دوستی اورگہرے تاریخی تعلقات ہیں ۔ برطانیہ کی کل آبادی کے 2 فی صد کوئی 12 لاکھ برطانوی شہری پاکستان سے آبائی تعلق رکھتے ہیں.

میرے دورے سے یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان کی پوری امکانی قوت کو استعمال میں لانے کے لئے ہم دونوں ملک مزید قریبی تعاون سے کام کرسکتے ہیں۔

میں نے حکومت کی سینئیرشخصیات اور حزب اختلاف رہنماوں کے ساتھ بڑی پیداواری بات چیت کی جو پاکستان کی جمہوری اصلاحات کے لئے ہمارے تعاون، انتہا پسندی کی شکست کے لئے مل کر کام کرنے اور نئے تجارتی مواقع تشکیل دینے سے متعلق تھی.

سیاسی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے علاوہ بورس جانسن نے برطانیہ کے تعاون سے چلنے والے کنئیرڈ گرلز اسکول کی طالبات سے جو لاہور میں 1931 ء میں ایک اسکاٹش خاندان نے قائم کیا تھا، ملاقات کی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ اسٹریٹ کرکٹ دیکھی، اورشیکسپئیر کی 400 ویں برسی لاہور میں برٹش کونسل کی نئی لائبریری میں طلبہ کے ساتھ منائِی.

سکریٹری خارجہ نے لاہور میں گورنمنٹ کالج کے طلبہ سے بھی خطاب کیا ، سرمایہ کاری کے مواقع کے لئے سینئیر کاروباری شخصیات سے ملے اور لاہورکی بادشاہی مسجد اور قلعہ لاہورگئے.

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 25 November 2016