پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا تہران میں برطانوی سفارتخانے کا افتتاح

سکریٹری خارجہ برطانیہ فلپ ہیمنڈ تہران کا دورہ کررہے ہیں جہاں برطانوی سفارتخانے کادوبارہ افتتاح کریں گے.

سکریٹری خارجہ برطانیہ فلپ ہیمنڈ 23 اور24اگست کو تہران کا دورہ کررہے ہیں جہاں برطانوی سفارتخانے کادوبارہ افتتاح کریں گے۔ 2003 ء کے بعد کسی برطانوی سکریٹری خارجہ کا یہ پہلا دورہ ایران ہےاور 2011 ءمیں سفارتخانہ بند ہونے کے چار سال بعد ہورہا ہے.

سفارتخانے کےدوبارہ کھلنے کے موقع پر ایک تقریب ہوگی جس میں سکریٹری خارجہ، برطانیہ کے نئے ناظم الامور اجے شرما اور ایرانی وزارت خارجہ کے نمائندے اور ایران میں وسیع سفارتی حلقے کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ فلپ ہیمنڈ کے ساتھ ایک مختصر تجارتی وفد بھی تہران جارہا ہے جس میں سکریٹری خزانہ ڈیمئین ہائنڈز شامل ہیں جو ممکنہ مستقبل اور گزشتہ ماہ کےتاریخی جوہری معاہدے پر بات چیت کریں گے جس سے پابندیوں کا خاتمہ ہوسکے گا۔

لندن میں ایرانی سفارتخانہ بھی اسی تاریخ کودوبارہ کھل رہا ہے۔

سکریٹری خارجہ نے کہا:

برطانوی سفارتخانے پر حملے کے چار سال بعدآج میں اس کا دوبارہ افتتاح کررہا ہوں۔ ایران بھی اس کے ساتھ ساتھ لندن میں اپنا سفارتخانہ کھول رہا ہے۔2011 ء کے بعد سے ہمارے تعلقات میں بہتری آئی ہےصدر حسن روحانی کا انتخاب اور گزشتہ ماہ کا جوہری معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمارےمزید آگے بڑھنے کا امکان قوی ہے۔

سفارتخنوں کا دوبارہ کھولا جانا دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے کلیدی قدم ہے۔ پہلے مرحلے پر ہمیں یہ یقینی کرنا ہوگا کہ جوہری معاہدہ کامیاب رہے جس میں پابندیاں اٹھائے جانے کے بعدتجارت اور سرمایہ کاری شامل ہوگی۔برطانیہ اور ایران کو ان مسائل پر بات چیت کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا جن کا ہم دونوں کو سامنا ہے جو کہ دہشت گردی، علاقائی عدم استحکام، شام اورعراق میں داعش کا پھیلاؤ، انسداد منشیات اورامیگریشن ہے

اس قدم کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہرمعاملے پر اتفاق کررہے ہیں۔ لیکن یہ درست ہے کہ برطانیہ اور ایران کی ایک دوسرے کے ملک میں نمائندگی ہونی چاہئیے۔ سفارتخانوں کا کردار ان نکات پر تعاون کو آگے بڑھانا ہے جن پر ہم اتفاق کریں اور جہاں متفق نہ ہوں وہاں اپنے اختلافات دور کرسکیں۔

ابتدا میں سفارتخانہ ناظم الامور کے تحت ہوگا اور مختصرعملے کے ساتھ کونسلر خدمات کا محدود دائرہ رہے گا۔ اگلے مہینوں میں ہمیں توقع ہے کہ ہم اپنے اپنے سفارتخانوں میں اتفاق کے ساتھ سفیر کی تقرری کے مکمل درجے تک آگے بڑھیں گے اورمکمل خدمات پیش کرسکیں گے۔

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 23 August 2015