سکریٹری خارجہ کو فلسطینی وزیرکی ہلاکت پر صدمہ
سکریٹری خارجہ کوفلسطینی وزیرکی موت پر صدمہ ہوا ہے اور انہوں نے اس کی جلد اور شفاف تحقیقات کامطالبہ کیا ہے.

فلسطینی وزیرزیاد ابو عین کی ہلاکت پرسکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اپنے بیان میں کہا:
مجھے فلسطینی وزیرزیاد ابو عین کی موت پردکھ ہواہے جوایک احتجاج اور انسانی حقوق کے دن کے موقع پر مغربی کنارے میں درخت لگائے جانے کی تقریب میں اسرائیلی دفاعی فورسزاورفلسطینیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ ہم اس کی جلد اور شفاف تحقیقات کی توقع رکھتے ہیں.
اس مشکل گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے خاندان اوردوستوں، فلسطینی قیادت اورعوام کے ساتھ ہیں.
ہر فلسطینی اوراسرائیلی کو امن اور سلامتی کی فضا میں زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ ہم تمام جوانب کے رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ کے لئے کوششوں کو دگنا کردیں.
مزیدمعلومات
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک