سکریٹری خارجہ کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات
سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور لاہور میں ایک نئے ڈپٹی ہائی کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے.

ولیم ہیگ اورنواز شریف نے محفوظ اورمستحکم پاکستان کے مشترکہ وژن پر بات چیت کی جو اپنے اقتصادی اورسماجی امکانات حاصل کرسکے گا۔ انہوں نے تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ میں تعاون پر بھی بات کی جو دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے.
یہ ملاقات مئی 2013ء کے انتخابات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے پہلے سرکاری دورہ برطانیہ کے دوران ہوئی.
سکریٹری خارجہ نے بتایا:
پاکستان اوربرطانیہ کادونوں ملکوں کی سلامتی اور خوشحالی کو مستحکم کرنے کے لئے ساتھ کام کرنا جاری ہے۔ ہمارے درمیان گہرے تاریخی رابطے اورایک متحرک برطانوی پاکستانی کمیونٹی مشترک ہیں۔آج کی ملاقات میں ہم نے ان رشتوں کو آئندہ برسوں میں مزید آگے بڑھانے کے لئے کمٹ منٹ کیا۔ مجھے پاکستان میں اپنے سفارتی مشن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، ہم لاہور میں ایک نیا ڈپٹی ہائی کمیشن قائم کررہے ہیں۔یہ دوطرفہ تعلقات اور پنجاب صوبے کے ساتھ ہمارے بڑھتے ہوئے کاروبار کے لئے ہمارے کمٹ منٹ کا مظہر ہے۔ ہم دونوں ہی پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی سرمایہ کاری، دونوں ملکوں کی خوشحالی اور منڈیوں تک رسائی کی بہتری میں معاونت کرنا چاہتے ہیں.
ملاقات کے بعد سکریٹری خارجہ نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جس میں برٹش کونسل کے پاکستان میں دائرہ کار کا تعین کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جو وزیراعظم کے ہمراہ تھے اس یادداشت پر دستخط کئے۔ برٹش کونسل کی سرگرمیوں میں لاہور اور کراچی میں لائبریریوں کا قیام اور پنجاب بھر میں 15 نئے ریسورس سینٹر قائم کرنا شامل ہوگا جن سے اساتذہ کوتعلیمی مواد تک رسائی مل سکے گی.
مزید معلومات
برطانیہ-پاکستان ثقافتی و تعلیمی روڈمیپ
برطانیہ-پاکستان تجارتی وسرمایہ کاری روڈمیپ
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک