پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کی بنگلا دیشی وزیر اعظم سے ملاقات

سکریٹری خارجہ نے بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجدسے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ وزارت خارجہ کی سینئر وزیر بیرونس سعیدہ وارثی بھی موجود تھیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary William Hague meets Prime Minister of Bangladesh Sheikh Hasina

Foreign Secretary William Hague met the Prime Minister of Bangladesh Sheikh Hasina on Thursday 4 July 2013.

انہوں نے بنگلادیش میں انسانی حقوق اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جہاں برطانوی بنگلادیشی کمیونٹی کو ترقیات میں گہری دلچسپی ہے جس میں تمام فریقین کا تشدد سے اجتناب کرنا اور آزادانہ، منصفانہ اور سب کو شامل کرنے والے انتخابات کا انعقاد شامل ہے۔

ساور میں فیکٹری عمارت کے گرجانے کے حالیہ واقعے پر بات کرتے ہوئے ولیم ہیگ نے شیخ حسینہ واجد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملبوسات سازی کی صنعت سے متعلق تمام عناصر کے ساتھ کام کرکے ورکروں کے تحفظ کے لئے اصلاحات پر عملدرآمداورنفاذ کروائیں۔

سکریٹری خارجہ نے کہا:

ہم سب نےملبوسات سازی کی صنعت میں کام کے ماحول میں بہتری کی اورصحت وحفاظت کی اشد ضرورت کو محسوس کیا ہے۔ اس صنعت نے بنگلا دیش کی معاشی اور سماجی ترقی میں لازمی کردارادا کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ مثبت کردار جاری رہے گا۔

مزید معلومات

ٹوئٹر پر دیکھئیے @وزارت خارجہ اور @وزارت خارجہ انسانی حقوق

وزارت خارجہ فیس بک

اردو میں فیس بک

اردو میں ٹوئٹرUKUrdu@

مزید خبریں

شائع کردہ 4 July 2013