سکریٹری خارجہ نےاسرائیل کے مقبوضہ توسیعی فیصلے کی مذمت کی ہے
ولیم ہیگ نےاسرائیلی اقدامات کی مذمت کی ہے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مقبوضاتی توسیع کے لئے کئے جارہے ہیں اور پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا ہے.

ان اقدامات پرجو اسرائیلی حکومت نے 4 جون کو مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 1500 سے زائد نئے مقبوضات کے لئے ٹینڈر جاری کرکے کئے ہیں، اپنے بیان میں سکریٹری خارجہ نے کہا:
میں اسرائیلی حکام کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں جو انہوں نے 4 جون کو کئی غیر قانونی توسیعات کے ضمن میں کئے ہیں، جن میں سے کئی مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں کافی اندرکئے جائیں گے۔ایسے فیصلے امن کے حصول کو مزید مشکل بناتے ہیں.
مقبوضات کے باب میں برطانیہ کا موقف دیرینہ ہے: عالمی قانون کے تحت یہ غیر قانونی ہیں، اعتماد میں رکاوٹ ڈالتے ہیں اور دو ریاستی حل کے لئے خطرہ بنتے ہیں۔مذاکرات کے ذریعے دوریاستی حل ہی اسرائیل-فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔ میں دونوں جانب کے رہنماؤں پر زوردونگا کہ وہ اس کے حصول کے لئے درکارجرآت، وژن اورعزم کا مظاہرہ کریں.
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @ولیم ہیگ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک