پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا افغان رہنماؤں سے مل کر کام اورآئین پرعمل کرنے کا مطالبہ

ولیم ہیگ نے افغانستان کے رہنماؤں سے ابتدائی انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد امن برقراررکھنے پرزوردیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

آج بات کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ نے کہا:

افغانستان کے لئے یہ ایک نازک وقت ہے۔ صدارتی انتخابات کے بعدانتقال اقتدار نظم و ضبط کے ساتھ آئینی اورجائز طریقے سے ہونا چاہئیے۔ میں افغانستان کے تمام رہنماؤں پر زوردیتا ہوں کہ وہ مل جل کر اپنے ملک کی وحدت اوراستحکام کے لئے کام کریں۔ اس کے برعکس عمل سے سیاسی انتشار کاخطرہ ہے جس سے افغانستان کی ترقی جو اس نے طالبان کی شکست کے بعد سے کی ہےاوراس کی عالمی کمیونٹی کے ساتھ شراکت داری متاثر ہوگی.

خود مختار انتخابی کمیشن نے دھاندلی کی تصدیق کی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی دھاندلی کے دیگرالزامات عائد کئے گئے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ان کی تحقیق کی جائے۔ جہاں دھوکا دہی پائی جائے وہاں فوری اقدام کیا جانا چاہئیے۔ان تمام افغانوں کے ذہن میں انتخابات کے معتبر ہونے کے لئے یہ ضروری ہے جنہوں نے بیلٹ بکس کے ذریعے اپنےحوصلے اورعزم کا مظاہرہ کیا تھا۔انہوں نے ایک مزید پرامن اورخوشحال مستقبل کے لئے اپنے تعاون کا واضح اظہارتشدد کی دھمکیوں کے باوجود ملک بھرمیں لاکھوں کی تعداد میں ووٹ ڈال کے کردیا تھا.

افغانستان کے سیاستدانوں کو اب افغان آئین کے دائرے میں اورانتخابی اداروں کے ساتھ کام کرنا چاہئیے تاکہ نتائج ان ووٹوں کے مطابق نکل سکیں نہ کہ دھاندلی پر مبنی ہوں اورافغانستان اس ترقی کو جاری رکھ سکے جس کا ہم نے 13 سال میں مشاہدہ کیا اور تعاون کیا ہے.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @ولیم ہیگ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 8 July 2014