پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ نے سفارتکاروں کے لئے لسانی مرکز کا افتتاح کیا

ولیم ہیگ:سفارتکاروں کے لئے زبانیں ایک بنیادی مہارت ہے جن سے وہ کسی ملک اور اس کے عوام کو سمجھ سکتے ہیں۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Language Centre opening

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے آج وزارت خارجہ لندن میں نئے لسانی مرکز کا افتتاح کیا۔ زبانوں کی تعلیم میں گزشتہ کمی میں تبدیلی لاتے ہوئے زبانیں جاننے کو سفارتکاری کی روایتی مہارتوں میں اب دوبارہ مرکزی توجہ حاصل ہوجائے گی جس سے برطانوی سفارتکاروں کی عالمی مسابقت میں بہتری آئے گی.

لسانی مرکز ایک جدید ترین میڈیا سوئیٹ ہوگا جسے سرکاری عملے کو زبانوں کی تربیت کا برطانیہ کا بہترین مرکز بنانے کا عزم کیا جارہا ہے۔ اس میں لسانیات کی 4 ہزارسے زائدکتابوں کی لائیبریری ہوگی اور چالیس سے زائد کلاس روم ہونگے.

سکریٹری خارجہ نے کہا:

آج کا افتتاح سکریٹری خارجہ کی حیثیت سے میرے ذاتی مقاصد میں سے ایک سنگ میل ہے۔ ایک ادارے کےطور پر میں وزارت خارجہ کوطویل المدت استحکام اورموثریت حاصل کرتے دیکھنا چاہتاہوں.

میں نے اس حقیقت کو رازنہیں رکھا کہ زبانوں کے اسکول کے بند کئے جانے کو میں نے شدید ترین تنگ نظری قراردیا تھا۔ ہمارے سفارتکاروں کے لئے ایک غیر ملکی زبان میں کام کرنا بنیادی مہارت ہے،اس کے بغیر وہ کسی ملک یا اس کے عوام کو نہیں سمجھ سکتے.

اس سے ہمیں ان عناصر کی شناخت اور ان پر اثرانداز ہونے میں بھی مدد ملتی ہے جو واقعات کوتشکیل دیتے ہیں جیسے عرب بہار کی مثال ہے۔ مثلا عربی عالمی سطح پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک تیزی سے فروغ پزیر زبان ہے اور ہمیں اس مکالمے میں شریک ہونے اور اپنا موقف سامنے رکھنے کے لئے زبان کی اچھی مہارت کی ضرورت ہے.

ایک فروغ پزیر وزارت خارجہ کی اتنی اہمیت اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ ہم ایک مسابقتی، طوفانی دنیا میں رہتے ہیں اور برطانیہ کے مفادات کے فروغ میں ایک مستحکم برطانوی سفارتی سروس کا کوئی متبادل نہیں.

وزارت خارجہ سالانہ 70 ہزار گھنٹے کی لسانی تربیت فراہم کرتی ہے۔ تربیت کا تقریبا تین چوتھائی چھ اہم زبانوں،عربی، روسی،فرانسیسی، ہسپانوی، جرمن اور میندرین پر مرکوز ہے۔ باقی چوتھائی میں ساری زبانیں آجاتی ہیں جن میں برمی سے لے کر زولو تک ہے۔( اردو اس میں شامل ہے).

سکریٹری خارجہ کی 2011ء میں اہم لسانی تقریر کے بعد سے وزارت خارجہ نے اپنے نیٹ ورک کے اہم حصوں میں (چین،مشرق وسطی اور شمالی افریقا) بولنے والوں کی اضافی پوزیشنزتخلیق کیں اورتربیتی اوقات میں اضافہ کیاہے۔ جب یہ تربیت یافتہ افراد تعینات ہوجائِں گے تو بیرون ملک سفارتخانوں میں 2010ء کے مقابلے میں عربی اور میندرین بولنے والے 40 فی صد اورلاطینی امریکی ہسپانوی اور پرتگیزی 20بولنے والے فی صد زیادہ ہوجائیں گے۔ ###مزید معلومات

مکمل تقریر کے لئے سکریٹری خارجہ کی تقریر

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر@WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 19 September 2013