پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ: پاکستانی خاتون کا اینٹوں سےہولناک قتل

سکریٹری خارجہ نے فرزانہ پروین کو اینٹیں مار کے قتل کئے جانے کو ہولناک قراردیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

حاملہ پاکستانی خاتون کی ہلاکت پر جسے اس کے اپنے خاندان کے افراد نے لاہورمیں عدالت کے باہر قتل کرڈالا،تبصرہ کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

مجھے فرزانہ پروین کی ہلاکت کا بہت صدمہ ہوا ہے: ایک تو اس کی موت کے ہولناک انداز سے اور دوسرا ایک عورت کو اس کے بنیادی حق یعنی محبت اور شادی کے لئے اپنے انتخاب کو استعمال کرنے پراس کے قتل کی ناقابل بیان سفاکی اور ناانصافی پر.

عزت کے نام پرقتل میں کوئی عزت نہیں اورمیں حکومت پاکستان پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنی پوری قوت استعمال کرتے ہوئے اس وحشیانہ روایت کو ختم کرے .

میں تمام پاکستانی حکام سے اس ظالمانہ قتل کی مکمل تحقیق اورذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچانےکے لئے کہتا ہوں۔ اور مجھے امید ہے کہ اس سے ایک وسیع بحث کا آغاز ہوگا جودنیا کے مختلف حصوں میں عورتوں پر تشدد کی ناقابل قبول روایت سے کس طرح نمٹا جائے اور اسے ختم کیا جائے کے موضوع پر کی جائے گی۔

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 29 May 2014