خبروں کی کہانی

وزارت خارجہ کے 51-1939ء کی 500 خفیہ ریکارڈکی اشاعت

عالمی جنگ سے سردجنگ تک: وزارت خارجہ کے مستقل انڈر سکریٹری کے محکمے کے ریکارڈ۔ پاک بھارت تقسیم کےدوران کیا ہوا؟

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The grand staircase at the Foreign Office

The Grand Staircase at the Foreign Office in King Charles Street, London

آج وزارت خارجہ نے مستقل انڈر سکریٹری کے محکمے پی یو ایس ڈی (PUSD) سے متعلق 500 فائلیں شائع کی ہیں جو51-1939ء کے دوران خفیہ رکھی گئی تھیں۔

ان فائلوں پرتبصرہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے چیف تاریخ داں پیٹرک سالمن نے کہا:

یہ دستاویزات دوسری جنگ عظیم اورسردجنگ کے ابتدائی دورمیں جاسوسی اورخفیہ کارروائیوں کے بارے میں منفردمعلومات فراہم کرتی ہیں.

پی یو ایس ڈی باضابطہ طورپر 1949ء سے پہلے وجودمیں نہیں آیا تھا لیکن اس کے نام سے ہی وزارت خارجہ کے مستقل انڈر سکریٹری کے جو سفارتی سروسزکے سربراہ بھی ہیں، تاریخی کردار کی عکاسی ہوتی ہے جو کہ محکمے کے قیامسے پہلے اور بعد میں خفیہ غیر ملکی معلومات کے حصول میں سرکاری رابطے کا اہم ذریعہ ہے.

ان خفیہ فائلوں کا پہلا حصہ 2005ء میں شائع کیا گیا تھا جو 19 ویں صدی سےلے کردوسری جنگ عظیم کی ابتداتک محیط تھا۔ یہ ریکارڈ نیشنل آرکائیوزمیں درجہ FO 1093کے تحت دیکھا جاسکتا ہے .

اب اس درجے میں 500 فائلوں پر مشتمل دوسراحصہ شامل کیا گیا ہے جو ستمبر 1939ء سے 1951ء تک کا ہے۔اس میں 1914ء سےپہلے کی چند فائلیں بھی ہیں جو 2005 ء میں دریافت نہیں ہوسکی تھیں۔ اس حصے میں وسیع موضوعات شامل ہیں جن میں جنگ کے دوران خفیہ کارروائیوں،بلیچلی پارک میں خفیہ کوڈ کو کھولنے، دشمنی کے خاتمے کے بعدانٹیلیجنس محکے کی تنظیم نو سے لے کر سردجنگ کے ابتدائی دورمیں سوویت جاسوسی اورمعاندانہ پروپیگنڈے تک شامل ہیں.

پہلے حصے کی 2005 ء میں اشاعت کی طرح یہ دستاویز بھی بیسویں صدی کے پہلے نصف حصے کے دوران وزارت خارجہ اوربرطانوی انٹیلی جنس محکمے کے درمیان رابطے پر سے پردہ اٹھاتی ہیں اوران لوگوں کے لئے بیش بہا ثابت ہونگی جو تاریخ کی ‘گمشدہ کڑیوں’ کو جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

برصغیر کی تقسیم سے متعلق خفیہ معلومات یہاں صفحہ 70 تا 74 میں مل سکتی ہیں

مزید معلومات

وزارت خارجہ کے مورخین کے کام کے بارے میں

برطانوی حکومت کی تاریخ

@یوکے اردو

فیس بک

شائع کردہ 23 May 2013