وزارت خارجہ کے وزیرکا گجرات ملٹی ملین ڈالرمعاہدے کا خیرمقدم
ہیوگوسوائر نے برطانیہ- بھارت سب سے بڑے تجارتی معاہدوں میں سے ایک کا خیرمقدم کیا ہے جو گجرات کو مائع قدرتی گیس کی بیس برس تک فراہمی کے لئے کیا گیا ہے

خبر کا خلاصہ یہ ہے۔ گجرات میں معاہدے پردستخط کرتے ہوئے ہیوگوسوائر نے کہا
یہ معاہدہ گجرات، برطانیہ بھارت اورکمپنیوں کے لئے ایک بہت بڑی خبرہے۔گزشتہ ماہ وزیراعظم کے بے حد کامیاب دورہ بھارت کے بعدیہ ایک اورثبوت ہے کہ برطانیہ اور بھارت ایک مضبوطتر، وسیع تر اورعمیق تر شراکتداری کے باب میں حقیقی پیشرفت کررہے ہیں۔
یہ اہم بات ہے کہ ایک برطانوی کمپنی دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں سے ایک کی توانائی کے تحفظ میں اضافےمیں معاونت کررہی ہے۔بھارت پہلے ہی دنیا بھر میں مائع قدرتی گیس کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور اب اس کی طلب میں یقینی اضافہ ہوگا۔
ہم 2015ء تک بھارت کے ساتھ تجارت دگنی کرنے کے راستے پرکافی پیش رفت کر چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ برطانوی کمپنیوں کے لئے مزیدحوصلہ افزا امرہے کہ وہ تجارت، سرمایہ کاری اور بھارت میں اپنی موجودگی میں اضافہ کریں۔’’