غزہ میں سزائے موت پروزارت خارجہ کے وزیرکا اظہارتشویش
السٹئیربرٹ نےغزہ میں قیدیوں کی سزائے موت پرعملدرآمد کے پلان پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے برطانیہ کےسزائے موت کے مخالف ہونے کا اعادہ کیا ہے.

عید الفطر کے بعدغزہ میں قیدیوں کوسرعام موت کے گھاٹ اتارے جانے کے بیان پر وزارت خارجہ کے وزیر برائے مشرق وسطی السٹئیربرٹ نے کہا ہے:
مجھے آنے والے دنوں میں برسرعام سزائے موت دئیے جانے کی اطلاعات پرگہری تشویش ہے.
برطانیہ کسی بھی حالت میں سزائے موت دئیے جانے کا اصولی طورپرمخالف ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس کا استعمال انسانی وقارکی بے حرمتی ہے اور اس سے جرائم کے تدارک کی کوئی حتمی شہادت نہیں ملی ہے.
برطانیہ ایک بار پھرغزہ میں سزائے موت پر تعطل پرعملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہےجو ابھی مغربی کنارے میں نافذ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس پابندی سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بالاخرسزائے موت کا خاتمہ ہو جائیگا. مزید معلومات
السٹیئربرٹ ٹوئٹرپر@السٹئیربرٹ وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک