پریس ریلیز

وزارت خارجہ وزیرکی اسرائیلی آبادکاری کی مذمت

وزارت خارجہ کے وزیرالسٹئیربرٹ نے اسرائیلی آبادکاری کے اعلان کی مذمت کی ہے اورمذاکرات پر توجہ دینے کامطالبہ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

وزیربرائے وزارت خارجہ السٹئیربرٹ نے کہا:

'’ہم اسرائیلی حکام کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں جو انہوں نے مغربی کنارے میں 1096 آبادکاری یونٹس تعمیرکرنےاورمشرقی یروشلم میں 63 نئے یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی پیش رفت کے ضمن میں کیاہے۔اسرائیلی آباد کاری عالمی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے، اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہے اور دوریاستی حل کے امکانات کے لئے خطرہ ہے۔ برطانیہ اسرائیلی حکام پراس فیصلے کو واپس لینے کے لئے زوردیتا ہے.

توجہ اب فریقین کے درمیان دوریاستی حل کے لئے مذاکراتی کوششوں کی بحالی پرہونا چاہئیے، جس کاآغاز 14 اگست کو ہونے والے مذاکرات سے کیا جائے۔ ہم دونوں فریقوں پرزوردیتے ہیں کہ وہ جراتمندانہ اورفیصلہ کن قیادت کے مظاہرے کو جاری رکھیں جوان کوششوں کی کامیابی کے لئے ضروری ہے، اور ان اقدامات سے اجتناب کریں جو مذاکرات کونقصان پہنچاتے ہوں۔ پیش رفت کی ضرورت سنگین ہے:ہمیں مکمل یقین ہے کہ موجودہ کوششیں وہ پائیدار امن فراہم کرسکتی ہیں جواس خطے کے عوام کا حق ہے.’’

مزید معلومات

السٹیئربرٹ ٹوئٹرپر@السٹئیربرٹ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہفیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

شائع کردہ 9 August 2013