خبروں کی کہانی

وزارت خارجہ کا سزائے موت پررپورٹ کا خِر مقدم

وزیربرائے وزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سزائے موت کے استعمال پر رپورٹ کاخیرمقدم کیا ہے

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Foreign Office, King Charles Street: Crown Copyright.

وزیربرائے وزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:

میں سزائے موت کی منسوخی کے فروغ پرایمنسٹی انٹرنیشنل کے کام کا اورسزائے موت کے استعمال پران کی سالانہ رپورٹ کا خیرمقدم کرتی ہوں

برطانیہ کو 2012ء میں چندملکوں میں سزائے موت کی بحالی پر مایوسی ہوئی تھی جن میں بھارت،پاکستان اورگیمبیا شامل ہیں جہاں کئی سال سے سزائے موت نہیں دی جارہی تھی۔ جاپان نے بھی 20 ماہ کے بعد 2012ء میں سزائے موت پرعملدرآمد شروع کردیا

ہم بدستورکسی بھی حالت میں سزائے موت کے مخالف ہیں اورہمیں خوشی ہے کہ رپورٹ سے دنیا بھر میں اس باب میں مثبت اقدامات کا پتا چلتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سزائے موت انسانی وقارکو نقصان پہنچاتی ہے اوراس کے اطلاق میں غلطیاں ہوجائیں تو انصاف کو ناقابل ٹھیس پہنچتی ہے

ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ دسمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں سب سے بڑی اکثریت، 111 ملکوں نے دنیا بھر میں سزائے موت پرپابندی کے حق میں قراردادکے لئے ووٹ دیا اور ہم یورپی یونین کے اپنے شراکتداروں اوردیگریکساں سوچ رکھنے والوں کے ساتھ ملکر اس کےخاتمے کے لئے کوشش کرتے رہیں گے

مزید معلومات

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ویب سائٹ

سزائے موت کے خاتمے کے لئے برطانوی حکومت کے اقدامات

شائع کردہ 11 April 2013