پریس ریلیز

بیرونس وارثی نے عالمی خواتین رہنما کانفرنس کی میز بانی کی

سینئیروزیر برائےوزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی نے مسلم کمیونٹیز کی عالمی خواتین رہنماؤں کا اجتماع منعقد کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

آج کی تقریب میں، جولنکاسٹر ہاؤس لندن میں منعقد ہوئی،کاروبار، شہری معاشرے اور حکومتوں کی مسلمان خواتین رہنماؤں نے سیاست، کاروباراور جنسی تشدد کے خاتمے کے انی شئیٹو پربات کی.

انہوں نے اگلی نسل کی رہنماؤں کی پہچان اورانہیں متاثر کرنے اورسب کی مکمل اقتصادی اورسماجی شرکت کو تیز تر کرنے کے لئے وسائل اورنظریات کی فراہمی کےموضوع پر تبادلہ خیال کیا. سینئیروزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:

مجھے اس پرپختہ یقین ہےکہ خواتین زبردست کاروباری اور سیاسی رہنما ثابت ہوتی ہیں۔ اور اہم بات یہ ہے کہ صرف خواتین کے امور کے معاملے میں نہیں.

آج کادن یہ یقینی بنانے کے لئے تھا کہ ہم سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کی اگلی نسل کی شناخت اور معاونت کرسکیں۔ متاثر کن خواتین نے،جو آج کی تقریب میں موجود تھیں، اپنے اپنے وطن میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے تجربےکو استعمال کریں، ان مجموعی رکاوٹوں کی شنا خت اورخاتمہ کریں جن کا ہمیں سامنا ہے اور آنے والی نسل کے لئے مواقع فراہم کریں.

ہم سب کو بہت کچھ کرنا ہے لیکن یہ پہلا اور اہم موقع ہےبین الاقوامی خواتین رہنماؤں کےایک اختراعی اور اندرونی نیٹ ورک کی تشکیل کا جو اس اہم کام کو آگے بڑھائے گا.

مزید معلومات

بیرونس سعیدہ وارثی ٹوئٹرپر@

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 8 May 2014