وزیر برائے وزارت خارجہ نے اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی مذمت کی ہے
ہیو رابرٹسن نے مغربی کنارے میں 2372مقبوضاتی یونٹس کی تعمیر کی مذمت کی ہے اور منصفانہ اور پایئدارتصفیے پر زوردیا ہے.

اسرائیلی حکومت کے 19 مارچ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے جو 2372 نئے مقبوضاتی یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی پیش رفت کے باب میں کئے گئے ہیں، وزیر برائے مشرق وسطی ہیو رابرٹسن نے کہا ہے:
میں اسرائیلی حکومت کے فیصلوں کی مذمت کرتا ہوں جو اس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں کئے ہیں۔ آبادکاری کے بارے میں برطانیہ کا موقف عرصے سے یہی چلا آرہا ہے کہ وہ عالمی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے، اعتماد کو کمزور کرتی ہے اور دو ریاستی حل کے قابل عمل ہونے کو خطرے میں ڈالتی ہے .
اس تنازع کےایک پائیدار،منصفانہ اورحتمی تصفیے کی عالمی کوششوں میں کسی قسم کا رخنہ نہیں ڈالا جانا چاہئیے.
مزیدمعلومات
ہیورابرٹسن ٹوئٹر پر @HughRobertsonMP
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک