مقبوضاتی توسیع کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت
وزارت خارجہ کے وزیرالسٹئیربرٹ نے ہرحوماکے اسرائیلی مقبوضے میں رہائشی یونٹس کی حتمی منظوری کے فیصلے کی مذمت کی ہے.

ہم یروشلم میونسپلٹی کے کل کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں جس میں اسرائیلی مقبوضہ آبادی ہرحوما میں 69 مزید رہائشی یونٹس کی حتمی منظوری دی گئی ہے۔ مقبوضہ آبادیوں کے باب میں برطانیہ کا موقف بہت عرصے سے بالکل واضح ہے۔ وہ عالمی قوانین کے تحت غیر قانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں:
ہم یروشلم میونسپلٹی کے کل کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں جس میں اسرائیلی مقبوضہ آبادی ہرحوما میں 69 مزید رہائشی یونٹس کی حتمی منظوری دی گئی ہے۔ مقبوضہ آبادیوں کے باب میں برطانیہ کا موقف بہت عرصے سے بالکل واضح ہے۔ وہ عالمی قوانین کے تحت غیر قانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں.
جیسا کہ میں نے اس ماہ کے شروع میں خطےکے دورے میں کہا تھا کہ دونوں فریقین کو جرآتمندانہ اور فیصلہ کن قیادت کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ان امریکی کوششوں میں کامیابی ہو سکے جووہ دونوں فریقین کو پیشگی شرائط کے بغیر براہ راست مذاکرات کی طرف لانے کے لئےکررہا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کامیابی کے مواقع کمزور بناتے ہوں۔ موجودہ کوششوں کے کامیاب نہ ہونے کے نتائج اسرائیلی اور فلسطینی دونوں کے لئے بہت سنگین ہونگے.’’
مزید معلومات
ٹوئٹر پر ملاحظہ کیجئیے @وزارت خارجہ
اردو میں فیس بک
اردو میں ٹوئٹر