پریس ریلیز

عید الفطر 2016ء: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام تہنیت

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے ''میری جانب سے وطن میں اوردنیا بھر میں عید منانے والے مسلمانوں کو دلی مبارکباد قبول ہو، عید مبارک'' .

عید الفطر 2016ء: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام

مکمل پیغام

'’اس وقت جب تحائف پیک کئے جارہے ہیں ، کھانے تیار ہورہے ہیں اوررمضان کا مقدس مہینہ ختم ہورہا ہے, میں اپنے وطن میں اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو جو عید منارہے ہیں مسرت بھرا عید تہنیتی پیغام ارسال کررہا ہوں.

میں دیکھ رہاہوں کہ برطانیہ میں لوگ کس طرح تنہا لوگوں کے لئے ناشتے کھانے لے جارہے ہیں، بچوں کے اسپتال میں تحائف بانٹ رہے ہیں، سڑکوں پر پارٹی کررہے ہیں تاکہ برادریاں اکھٹا ہوں تو مجھے یہ سب برطانوی بہترین اقدارکا مظاہرہ نظر آتا ہے جو اتحاد، رواداری، اپنی ذات سے پہلے دوسروں کے بارے میں سوچنا ہیں

ہمیں ان اقدار کی ہمیشہ سے زیادہ آج ضرورت ہے کیونکہ ہم مشکلات کے دور سے گزررہے ہیں۔

صرف گزشتہ ماہ میں ہم نے منافرت کو غلبہ پاتے دیکھا ہے؛ استنبول کے ائر پورٹ پر؛ آرلینڈو کے ایک نائٹ کلب میں؛ ڈھاکا کے ایک کیفے میں اوراس ہفتے بغداد کے خوفناک حملے۔

ہم نے اس کا مظاہرہ وطن میں بھی دیکھا ہے، کئی افرادہماری سڑکوں پربدسلوکی اورعدم برداشت کا شکارہوئے ہیں اور ایک موثرخاتون رکن پارلیمنٹ جو کاکس اپنے حلقہ انتخاب میں خدمت کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں.

اس عید کے موقع پرجب دوست احباب، خاندان، پڑوسی اورکام کرنے والےساتھی اکھٹا ہونگے تو میری خواہش ہے کہ ہم اپنی مشترکہ اقدارسے اپناعہد تازہ کریں وہ سب کچھ جس نے برطانیہ کوکرہ ارض پرسب سے کامیاب کثیرالنسلی، کثیر العقائد جمہوریت بنایا ہے.

ایک بار پھر میں آپ سب کو عید مبارک کہتا ہوں.’’

شائع کردہ 5 July 2016