خبروں کی کہانی

عید الاضحی 2014ء: ڈیوڈ کیمرون کی مبارکباد

وزیراعظم نے برطانیہ اوردنیا بھر کے مسلمانوں کوعید الاضحی پربہترین تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے۔ عید مبارک!

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon David Cameron MP

ڈیوڈ کیمرون نے کہا:

میں برطانیہ اور دنیا بھر میں عیدالاضحی منانے والے مسلمانوں کواپنی بہترین خواہشات ارسال کرتا ہوں۔ قربانی کا یہ تہوارہمارے لئے موقع ہے اکھٹا ہونے اور اپنے سے کم نصیب افرادخاص طور پر ان افراد کے بارے میں سوچنے کا جو خود قربانی دینے پر مجبور ہیں.

میں ان تمام مسلمانوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں جو گزشتہ برسوں میں برطانیہ آئے – برصغیر پاک و ہندسے لے کر بلقان، عرب دنیا سے افریقہ، ترکی سے کردستان اورایشیا کے ہرحصے سے -– بہت کچھ قربان کرتے ہوئے آئے اور برطانیہ کی کاروباری زندگی میں حصہ لیا، ہماری پبلک سروس کو چلایااور ہمارے معاشرے کو مستحکم بنایا۔ ان کے بچے اور پوتے، نواسے، نواسیان اور پوتیاں– یعنی آج ہمارے معاشرے کے برطانوی مسلمان – برطانیہ کو آج کی کامیاب حقیقت بننے میں مدد دے رہے ہیں.

ان دنوں جب ہم پہلی جنگ عظیم کی کی صد سالہ یاد منارہے ہیں، میں خاص طور پران لاکھوں قربانیوں کے بارے میں سوچتا ہوں جو مسلمانوں نے اتحادیوں کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے دیں۔ جس آزادی کے لئے وہ لڑے اور جس کے لئے کتنوں نے جانیں دیں وہ آزادی ہے جس سے آج ہم لطف اندوزہورہے ہیں.

اس سے بھی زیادہ میں دنیا بھر کے ان افراد کے بارےمیں غور کرتا ہوں جو جومحض زندہ بچے رہنے کے لئے اپنی ہرشے قربان کرنے پر مجبور کردئیے گئے ہیں۔ عراق کے بے دخل افراد،شام میں محصورین،غزہ میں زخمی، مشرقی یورپ میں غیر محفوظ افراد – یہ سب اپنے خاندانوں کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کررہے ہیں.

برطانیہ میں لوگ ضرورتمندوں کے لئے جوکچھ دے سکتے ہیں وہ دے رہے ہیں – خاص طور پربرطانوی مسلمان جو اس ملک میں سب سے زیادہ عطیہ دینے والی مذہبی برادری ہے۔ اس عید پر ہم ان بحرانوں میں گھرے لوگوں کے بارے میں سوچیں گے اور اکھٹا ہوکےان کے لئے امن کی دعا کریںگے.

لہذا ایک بار پھر، آپ جہاں بھی عید منارہے ہوں، میں آپ کو اورآپ کے اہل خانہ کودلی مبارکباد دیتا ہوں۔ عید مبارک!

شائع کردہ 3 October 2014