خبروں کی کہانی

عید الفطر2015: ڈیوڈکیمرون کی مبارکباد

وزیراعظم نے برطانیہ اوردنیا بھر میں مسلمانوں کو پرمسرت اور پرامن عید کا تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ عید مبارک.

عید الفطر2015: ڈیوڈکیمرون کی مبارکباد

مکمل پیغام

اس ماہ رمضان میں ہم نے برطانوی مسلمانوں کی اقدار کا بہترین مظاہرہ دیکھا ہے.

ہم نے بے مثال خیرات، زکوۃ دیکھی جس میں ہزاروں لاکھوں پاؤنڈ ضرورتمندوں کو دئیے گئے ہیں.

ہم نے برادری کا جذبہ دیکھا کہ انوکھے طریقوں سے ہر عقیدے کے حامل اورلادین افراد کے ساتھ مل کر روزے افطار کئے گئے: جس میں برمنگھم میں اسکاؤٹس اوپن ائر افطار سے لے کر لندن میں دریائے تھیمز پرافطار، یہودی معبدوں سے لے کر گرجاؤں اور کمیونٹی سینٹروں، گھروں حتی کہ خیموں میں افطارشامل ہیں.

کئی افطارسربرینکا میں بیس سال قبل کئے گئے قتل عام کو یاد کرتے ہوئے کئے گئے جہاں آٹھ ہزار مرداورلڑکے قتل کئے گئے تھے۔ بوسنیا سے باہراس قتل عام کی یاد میں تقریبات سب سے زیادہ برطانیہ میں ہوئی ہیں۔ سربرینکا میموریل ڈے پیش قدمی ہماری حکومت نے متعارف کی تھی اور اس سال ہم نے عہد کیا ہے کہ اس قتل عام کے سبق کو ہم مستقبل میں بہت آگے تک یاد رکھیں گے.

سال کے طویل ترین اورگرم ترین دنوں کے دوران جو کہ کئی سال بعد ہمیں درپیش آئے، یہ رمضان آسان نہیں تھا.

لیکن پھر ہم سوچتے ہیں کہ دنیا میں اس وقت ان لوگوں کی زندگی کیسے گزررہی ہوگی جیسے کہ شام اورعراق میں جہاں ہماری طرح کے خاندان داعش اوراسد کے ہاتھوں ظلم سہہ رہے ہیں.

ہمیں دہشت گردی کے شکاران تمام افراد کا خیال رہتا ہے جو اس دوران کوبان میں اپنے گھروں میں نشانہ بنے، کویت کی مسجد میں نمازی ہلاک کئے گئے اورتیونس میں تعطیلات منانے والے ساحل پر قتل ہوئےاور مجھے معلوم ہے کہ برطانیہ میں مساجد نے جمعہ کے خطبات کو ان متاثرین کے لئے وقف کردیا تھا.

یہ دہشت گردی محض ان افراد پرحملہ نہیں تھا۔ یہ محض اسلام پرحملہ نہیں ہے جس کے مثبت پیغام کو مسخ کیاجاتا ہے ۔ یہ حملہ ہم سب پر کیا گیا ہے، ہمارے طرز معاشرت پر کیا گیا ہے اور ہمیں اس کو شکست دینا ہوگی۔ لہذا جب اس عید پرخاندان اور دوست اکھٹا ہو کر کھانے پینے میں شریک ہوں اورتحائف کا تبادلہ کریں اور رمضان کو الوداع کہیں تو ہمیں بہتر برطانیہ اور بہتر دنیا کے بارے میں سوچنا چاہئیے جس کی تعمیر ہمیں مل جل کر کرنا ہے.

ایک بارپھر میں آپ کو پر مسرت اور پر امن عید کی مبارکباد دیتا ہوں.

عید مبارک.

شائع کردہ 16 July 2015