خبروں کی کہانی

عید الفصح 2014ء پرڈیوڈ کیمرون کا پیغام

وزیراعظم نےعید الفصح (ایسٹر) کو تمام ملک کے لئے یہ غور کرنے کا ایک موقع قراردیا ہے کہ مسیحیت نے برطانیہ کو کیا دیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

عیدالفصح مبارک: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام

وڈیو پیغام کا مکمل متن یہ ہے:

عید الفصح مسیحی کیلنڈر میں سب سے اہم ایک دن ہےاورملک بھر میں اور پوری دنیا میں لوگوں کے لئے ایک زبردست موقع ہے۔ گزشتہ ماہ میں یروشلم اور بیت لحم میں تھا اور میں نے ان مقامات کو خود دیکھا جہاں مسیح (علیہ السلام) کی پیدائش اور وفات ہوئی۔ ان مقامات پر جانا جہاں اس قدر تاریخ نے جنم لیا ہو ایک غیرمعمولی تجربہ تھا.

آج 2 ہزار سال بعد عید الفصح ہمارے ملک میں مسیحیوں کے لئے صرف غور وفکر کا ہی لمحہ نہیں بلکہ یہ سوچنے کا بھی وقت ہے کہ مسیحیت نے برطانیہ کو کیا دیا ہے۔ برطانیہ بھر میں وہ لوگ ہرروز بھلائی کےان گنت کام کرتے ہیں جو مسیح (علیہ السلام)پرعقیدہ رکھتے اوراس پرعمل کرتے ہیں۔ مسیحیت کے پیغام کا مرکزی نکتہ ہے ‘‘اپنے پڑوسی سے محبت کرو’’ اور لاکھوں افراد ایسا کرتے بھی ہیں۔ میں ہماری جیلوں میں ہونے والے الفا کورسز جو قیدیوں کو جیل میں اور جیل سے باہر ایک نئی زندگی کے آغاز کے لئے تشکیل دئیے گئے ہیں اور گرجاگھروں کے تحت چلنے والے سوپ کچن اور بے گھروں کے لئے پناہ گاہوں کو ان میں شامل سمجھتاہوں۔

ہم نے اسی جذبے کو اس سال کے شروع میں برطانیہ میں آنے والے زبردست طوفان کے درمیان کام کرتے دیکھا۔ سمرسٹ سے سرے تک اور آکسفرڈسے ڈیون تک گرجاگھر پناہگاہیں بن گئے جہاں پناہ اورکھانا فراہم کیا گیا،مذہبی اجتماعات میں چندے جمع کئے گئے لوگوں کو اکھٹا کیا گیا، مقامی پادری خود دیہاتوں میں کشتیاں چلاکے لوگوں کو بچاتے رہے۔ انہوں نے ایک بارپھر ثابت کیا کہ لوگوں کا عقیدہ انہیں اچھے کاموں کی ترغیب دیتا ہے.

یہ حکومت اس سے تعاون کرتی اور اسے سراہتی ہے۔اور اسی لئے ہم نے ‘نئیر نیبر پروگرام’ کے لئے مزید فنڈ کا اعلان کیا ہےجس سے مزید شہروں میں مزید عقائد کے افراد سماجی اقدامات کے لئےایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ اور آج جب ہم عید الفصح منارہے ہیں تو ہمیں ان لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہئیے جو یہ منانے سے محروم ہیں، یعنی دنیا بھر میں وہ مسیحی جو اپنے عقیدے کی وجہ سے نفرت ، بدسلوکی کا شکار ہیں بلکہ ہلاک تک کئے جارہے ہیں۔ مذہبی آزادی ایک مطلق اور بنیادی انسانی حق ہے.

برطانیہ اس حق کے تحفظ اور فروغ کا کمٹ منٹ رکھتا ہے اوروطن اور بیرون ملک مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہمارے دل، خاص طور پر سال کے اس خصوصی موقع پر، ان کے ساتھ ہیں ۔ لہذا اس تہوار کی آمد پر مسیحی اورغیر مسیحی سب کے لئے میرا پیغام ہے، آ پ کو ایک پرمسرت عید الفصح مبارک ہو.

شائع کردہ 16 April 2014