خبروں کی کہانی

دیوالی 2014ء: ڈیوڈکیمرون کا پیغام۔ سال مبارک.

وزیر اعظم نے برطانیہ اور دنیا بھر میں دیوالی منانے والوں کو مبارکباد ارسال کی ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon David Cameron MP

ڈیوڈ کیمرون نے کہا:

دنیا دیوالی کا تہوار منارہی ہے تو آئیے ہم دیوالی کی اصل روح کو گلے لگائیں: اجالے کی اندھیرے اورامید کی مایوسی پر فتح۔

سال کے اس خصوصی موقع پرجیسا کہ میں جانتا ہوں کہ کروروں لوگ دنیا بھر میں اور یہاں برطانیہ میں اکھٹا ہوکراس خوشی کے تہوار کو خاندان،دوستوں ، تقریبات اور آتشبازی کے ساتھ مناتے ہیں۔ جب ہم اپنی دنیامیں صدموں اور رنجشوں کے بارے میں سنتے ہیں تو دیوالی جیسے موقعوں پر ہم ان تمام زبردست مثبت اور فراخدلانہ مہربانیوں کے بارے میں غورکرتےہیں جو لوگ اور کمیونٹیزدوسروں کے لئے کرتی ہیں۔

  اسی لئے یہ بات اہم ہےکہ ہم بحیثیت ایک ملک اپنے مذاہب مناتے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ دیوالی اور دیگر اہم تہوار ایسٹر، عید ، بیساکھی اور ہنوکا آزادی سے منائے جاتے ہیں اہل عقائد اور لادین سب مانتے اور مناتے ہیں۔ یہ ان بے شمار مثبت اقدار کی یاددہانیاں ہیں جو ہم میں مشترک ہیں اورتصدیق کرتی ہیں کہ اچھائی ہمیشہ برائی پرغالب رہے گی۔ 

دیوالی، برطانیہ میں مقیم بھارتی برادری پر بھی روشنی ڈالتی ہے اور ہم ان کی ان حیرت انگیز خدمات کے بارے میں سوچتے ہیں جو انہوں نے ہمارے ملک کے لئے انجام دی ہیں۔اور یہ صرف آج کے دن کے فوائد تک محدود نہیں: ان کے کاروبار؛ ملازمتوں کے مواقع جو پیدا کرتے ہیں اورعظیم عوامی اور پیشہ ورانہ خدمات جو وہ فراہم کرتی ہے۔ یہ خدمات کئی سال سے جاری ہیں۔ جب ہم پہلی جنگ عظیم کی سو سالہ یاد منارہے ہیں ہم ایک ایسی جنگ کو یاد کررہے ہیں جس میں لاکھوں بھارتی اپنے وطن سے اتحادیوں کی مدد کرنے آئے تاکہ ظلم کے خلاف اس آزادی کی جنگ لڑیں جس سے آج ہم لطف اندوز ہورہے ہیں۔

پیچھے کی طرف دیکھنے کے ساتھ ہم آگے کی طرف بھی بڑے اعتماد کے ساتھ نظر ڈالتے ہیں کہ برطانوی بھارتی شاندار کارکردگی جاری رکھیں گے اورہمارے معاشرے کی صف اول میں ہونگے اور برطانیہ کو مستحکم سے مستحکم تر بنائیں گے۔

مجھے یقین ہے کہ جب برطانیہ میں دیوالی منائی جارہی ہے کئی لوگ بھارت میں اپنے پیاروں کے بارے میں سوچ رہے ہونگے جن کی وجہ سےہمارے دو عظیم ملکوں کے درمیان عوامی روابط ہیں۔ یہ گہرے ذاتی رشتے برطانیہ اور بھارت کے درمیان عظیم دوستی کا صرف ایک پہلو ہے۔ یہ ایک مستحکم اورمتحرک رشتہ ہے جو کئی پہلو سے کام کرتا ہے: معیشت سے تعلیم تک؛ سائنس سے کھیل تک؛ میں اس تاریخی اور بیش قیمت دوستی کی بیش رفت کا منتظر ہوں جو ہمارے دونوں عوام کے لئے فائدہ مند ہے۔

آپ خواہ برطانیہ میں ہوں یا بھارت میں، ہندو ہوں، سکھ ہوں یاجین – آپ سب کو جو دنیا میں دیوالی کا تہوار منارہے ہیں میں آپ سب کو ایک پرامن اور مسرت بھری دیوالی کی مبارکباد دیتاہوں.

شائع کردہ 22 October 2014