آفات: بحران کی صورت میں تیزرفتار جوابی کارروائی کا نیٹ ورک
برطانیہ بڑے کاروباروں اورفلاحی اداروں پرمشتمل ایک نیٹ ورک تشکیل دے رہا ہے جو وسیع پیمانے پر تباہی کی صورت میں امدادی کارروائی کرسکے گا

برطانیہ ایک نیا تیزرفتار جوابی کارروائی نیٹ ورک بنا رہا ہے جوبرطانیہ کے ممتاز ترین کاروباروں اور فلاحی اداروں پر مبنی ہوگا اوربڑے بین الاقوامی حادثات اورآفات جیسے سیلابوں، قحط اورزلزلوں کی صورت میں ہنگامی امداددے سکے گا.
نیٹ ورک جسے ریپڈ ریسپانس فیسیلیٹی (Rapid Response Facility)کانام دیا گیا ہے، ابتدائی خطرناک حالات میں جانیں بچانے کے لئے مدد دےگا۔ اس کا اعلان اینڈریو مچل نے آج کیا۔.
یہ پہلی بار ہے کہ ایک برطانوی حکومت نے نجی شعبے کی قوت اورغیرسرکاری تنظیموں کو اس طرح ہنگامی امدادی کارروائی میں حصہ لینے کے لئے یکجا کیا ہے.
تباہی کی صورت میں امدادی سامان، ماہرین اور لازمی امداد کی ترسیل میں کاغذی کارروائی کی وجہ سے اکثرتاخیر ہوجاتی ہے جبکہ یہ کارروائی فوری ہونا چاہئیے.
نئی سہولت سےان تنظیموں کو، جنہیں آفات کی صورت میں کارروائی کا وسیع تجربہ ہے، مالی امدادگھنٹوں کے درمیان مل جائے گی اوروہ متاثرین تک تیزی سے پہنچ کر زیادہ جانیں بچا سکیں گے۔اس کا مطلب ہے کہ برطانیہ بھر سے بہترین تنظیمیں ابتدائی بحرانی 72 گھنٹوں میں متحرک کی جاسکیں گی
اب تک اس مقصد کے لئے34 تنظیموں کومنظور کیا جاچکا ہے۔ان میں کرسچئین ایڈ،گاوا انٹرنیشنل( لینڈروور)، مرسی کور اورآکسفیم جیسی بڑی تنظیمیں شامل ہیں.
خصوصی تنظیموں میں طبی امداد کی ماہر میرلن، پانی کی صفائی کرنے والی لائف سیور سسٹمزاور رضاکاروں کی صف بندی کرنے والی میپ ایکشن ہیں.
اس سہولت میں حکومت،فلاحی اداروں اور کاروبار کے درمیان ہمیشہ سے زیادہ تعاون ہوگا تاکہ برطانوی کارروائی کو موثر طور پر مربوط کیا جاسکے.
ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی میں آفات کی صورت میں منصوبہ بندی کے لئے ایک حقیقی ٹائم ٹیسٹ کیا گیا کہ یہ نئی سہولت کس طرح متاثرین تک امداد تیزی سے اور موثر طور پر پہنچاسکے گی.
نئی ریپڈریسپانس فیسی لیٹی کسی بڑی وسیع تباہی کی صورت میں متحرک کی جائیگی۔ منتخب تنظیموں سےچند گھنٹوں کے اندر رابطہ کرکے فوری کارروائی کرکے امداد متاثرین تک پہنچانے کی توقع کی جائے گی.
ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے سکریٹری اینڈریو مچل نے بتایا:
ہم آفات کے بعداپنے ماہرین، آلات اورامداد کوفورا پہنچانا چاہتے ہیں نہ کہ اسے سرخ فیتے کا شکار ہونے دینا چاہتے ہیں۔انہیں پہلے 72 بحرانی گھنٹوں میں اپنا کام کرنے کے قابل ہونا چاہئیے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جاسکیں.
یہ تنظیمیں آفات کی صورت میں بہترین جوابی کارروائی کی اہل ہیں۔ وہ برطانوی ٹیکس دہندگان کی رقم کا صحیح استعمال کریں گی اور نتائج متاثرین کے لئے زبردست ہونگے۔ اس سے انہیں کاغذی کارروائی کی بجائے عملی کام کاموقع ملے گا.
نجی شعبہ ہنگامی کارروائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اورمیری اس سے خاص طورپر حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ اتنی ساری تنظیموں نے اس فیسی لیٹی میں شامل ہونے پر اتفاق کرلیا ہے.
اس سہولت کی اعلی کارکردگی کو جاری رکھنےکی ضمانت کے لئے خراب کارکردگی کی پہلی علامت پر ہی کسی تنظیم کو خارج کیا جاسکے گا.
ریپڈریسپانس فیسی لیٹی حکومت کے اس کمٹ منٹ کے مطابق کام کرتی ہے جو اس نے فراہمی، نہ کہ نوکر شاہی پر توجہ دے کے کیا ہے.
منظورشدہ تنظیمیں یہ ہیں: ( ان کی ویب سائٹ دیکھنے کے لئے نام پر کلک کیجئیے)
Action Against Hunger GOAL Mine Advisory Group
ActionAid Handicap International Osprey Plastics
AST Systems HelpAge International Oxfam
British Red Cross International Medical Corps Pump International
Butyl International Rescue Committee Reltex
CAFOD Islamic Relief Save the Children
Care International Guava International (Land Rover) ShelterBox
Lifesaver Systems Spectrum Biosecure
MapAction Standard Chartered Bank
Concern Mercy Corps Scotland Tearfund
Evenproducts Merlin Toughstuff