خبروں کی کہانی

بنگلادیش میں آئندہ ملازمتوں کی فراہمی کے لئے مہارت کی فراہمی

برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے شری نامی ایک انی شئیٹو کے لئے فنڈزفراہم کئے ہیں اوراس سے شمالی بنگال میں تربیت اورملازمت میں بہتری پیدا ہورہی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Picture: M.Crozet/International Labour Organization

Picture: M.Crozet/International Labour Organization

دیہی غازی پوراوردوردرازشمالی بنگال سے، جو بنگلادیش کا غریب ترین حصہ ہے، لوگ اب ریڈی میڈملبوسات کے شعبے میں کام کررہے ہیں جس کے لئے انہیں 3 ماہ کی تربیت دی جاتی ہے۔ یہ منصوبہ فارایسٹ نٹنگ اینڈ ڈائنگ انڈسٹریز، آئی ڈی ایل سی فائنانس, the آئی ایل او ٹی وی ای ٹی ریفارم پراجیکٹ, غازی پور ٹیکنیکل اسکول اینڈ کالج, کئیر بنگلا دیش and شریکے درمیان شراکت پر مبنی ہے.

شمالی بنگال جھیلوں سے بھرا ایک خوبصورت علاقہ ہے جہاں بنگلادیش میں سب سے کم فی کس آمدنی پائی جاتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایک زرعی علاقہ ہے، ہرسال یہاں سیلاب کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں ہزاروں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈسسٹین ایبل لائیولی ہڈ جنریشن پراجیکٹ اس علاقے کے لوگوں کو اگلے دو سال تک تربیت اور روزگار فراہم کرے گا۔ تین ماہ کی تربیت اور مہارت کے ٹیسٹ کے بعد ان کو سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے اورجونئیر مشین آپریٹر کے طورپرمقامی ریڈی میڈ ملبوسات فیکٹریوں میں ملازمت دی جائے گی.

اس پروگرام کے پہلے 22 تربیت یافتگان نے اکتوبر کے شروع میں تربیت مکمل کی اور دوسرے 24 افراد کے گروپ کو اس وقت تربیت دی جارہی ہے.

بنگلادیش نے حالیہ برسوں میں بہت ترقی کی ہے۔اس کے پاس خوش قسمتی سے نوجوان اور متحرک ورک فورس موجود ہے۔ان کو مستقبل میں روزگار کے لئے ہنراورمہارت فراہم کرنا بنگلا دیش کی کامیابی کی ایک کنجی ہے۔ ٹی وی ای ٹی ریفارم پراجیکٹ یہی کام کررہا ہے جو مہارت سازی کے طریقوں میں تبدیلی اوراس قسم کے انیشئیٹو کی حوصلہ افزائی کے ذریعے کیا جارہا ہے’’.

بنگلادیش میں یورپی یونین کے سفیر نے کہا.

یہ منصوبہ آئی ڈی ایل سی اور آئی ایل او نے بنایاتھا جو کہ آئی ایل او ٹی وی ای ٹی ریفارم پراجیکٹ [ یورپی یونین کا عطیات کردہ] کے سیکھنے اور کمانے کے ماڈل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ یہی ماڈل چٹا گانگ ویمنز پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ میں بھی استعمال کیا جارہا ہے اورڈھاکا کے وسیع علاقےکے پانچ مزید ادارے اسے 2013ء کے آخر تک استعمال کرنے لگیں گے۔ یہ منصوبہ فئیرایسٹ اور آئی ڈی ایل سی کے مالی اشتراک سے کام کررہا ہے۔ غازی پورٹیکنیکل اسکول اینڈ کالج جو ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ ، حکومت بنگلادیش کے تحت ہے، تربیت فراہم کررہاہے۔ کئیر[CARE] بنگلادیش اور شری شمالی بنگال کے افراد کے لئے سرمایہ فراہم کررہے ہیں.

شری / غریب ترین افرادکی معاشی خودمختاری پراجیکٹ (EEP) ڈیفڈ اوربنگلا دیش حکومت کے تعاون سے قائم کیا گیا چیلنج فنڈ ہے جو بنگلادیش میں انتہائی غریب افراد کے لئے کام کررہا ہے۔ یہ اس وقت[33 این جی اوز کے ذریعے]36 مختلف منصوبوں کو رقم فراہم کررہا ہےاور اس کاپورٹ فولیو بہت متنوع ہے جو ملک کے غریب ترین علاقوں میں محروم آبادی کے مختلف حصوں کے لئے کام کررہا ہے.

ایکسٹریم پاورٹی ریسرچ گروپ (EPRG) شدید غربت اور اس سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کے بارے میں معلومات اکھٹا کرتا اوراسے تقسیم کرتا ہے۔ یہ تحقیق شروع کرکےاس کی نگرانی کرتا، سیکھنے اوربانٹنے کے میکانزم کے طور پر کام کرتا اور تربیت کی کام میں منتقلی میں مدد دیتا ہے.

شائع کردہ 21 October 2013