پریس ریلیز

یوم انسانی حقوق 2013ء پرنائب وزیراعظم کا بیان

نائب وزیر اعظم نک کلیگ نے یوم انسانی حقوق 2013ء پر ایک تحریری بیان میں کہا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

نک کلیگ نے یوم انسانی حقوق 2013ء پر کہا ہے:

اس سال یوم انسانی حقوق نیلسن مینڈیلا کی موتکی افسوسناک خبر کے چند روزکے اندر آیا ہے. اس عظیم انسان نے اپنی زندگی ایک ایسی دنیا کی تعمیر میں بسر کی جہاں انسان برابری کی بنیاد پر امن، آزادی اور خوشحالی سے رہ سکیں.

جب سے انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ وجود میں آیا ہےیہ مینڈیلا جیسے غیر معمولی لوگ اوران کے ساتھ کھڑے بہادر شہری ہی ہیں جنہوں نے سیاسی،معاشی اور سماجی حقوق کی عالمی تحریک کو آگے بڑھایا ہے.

ان کی آوازیں بار بار ان عناصرسےزیادہ بلند آہنگ اوران کے اقدامات زیادہ مستحکم ثابت ہوئے جو ان حقوق کو دباتے اور ان کا استحصال کرتے ہیں۔ آج یوم انسانی حقوق پر ہم ان کی جرآت اور قربانیوں کو یاد کررہے ہیں.

ہم دنیا بھر کے ان افراد سے تعاون کے لئے بھی عہد نو کرتے ہیں جو اپنے اپنے معاشروں میں آزادئی اظہار، جمہوری شرکت، قانون کی نظر میں مساوات ، پرامن احتجاج کے حق ، تعلیم کا حق اور روزگار کے مواقع کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ نیلسن مینڈیلاکی یاد تازہ رکھنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں کہ مساوات،انسانی وقار اور احترام کی اس عالمی جنگ کو جاری رکھا جائے.

ہمارا ملک ان ہی حقوق اور اقدار کی بنیاد پر تعمیر ہوا ہے۔ اوربرطانیہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہوگا جو سیاسی آزادی، سماجی انصاف اور معاشی خودمختاری کے لئے کام کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت کے ذریعےاوراس کے علاوہ، ہم ان عالمی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے.

اس یوم انسانی حقوق پر ہم سب اپنے آزادئی اظہار کے حق کو استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں جن کویہ حقوق نہیں دئیے گئے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل برطانیہ کی ‘حقوق کے لئےلکھئیے مہم کے ذریعے آپ امید کا ایک پیغام انسانی حقوق کے استحصال کا شکار کسی فرد کے نام بھیج سکتے ہیں اورصاحبان اقتدارکو بتا سکتے ہیں کہ ان افراد کو اور ان کے مصائب کو فراموش نہیں کیا جائیگا.

شائع کردہ 10 December 2013