پریس ریلیز

کیا آپ آفت زدہ علاقے میں جانیں بچانے میں مدد کریں گے؟

موجد حضرات و خواتین اب ایسے آئیڈیازکوعملی شکل دینے کے لئے فنڈنگ حاصل کرسکتے ہیں جن سے کسی انسانی بحران میں لوگوں کی جان بچ سکے۔ یہ فنڈ برطانوی حکومت نے قائم کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Gudiya Baiga from Madhya Pradesh in India has become a successful solar entrepreneur by bringing clean energy to her community.

Gudiya Baiga from Madhya Pradesh in India has become a successful solar entrepreneur by bringing clean energy to her community. Picture: TERI/Lighting a Billion Lives

یہ 3ء3 ملین پاؤنڈ کا فنڈ ایسے ڈیزائن پرکام کے لئے مالی مدد فراہم کرےگا جن سے آفت زدہ علاقے میں آب رسانی اور نکاسی میں بہتری پیدا ہوسکے۔ کوئی بھی اپنا آئیڈیا آن لائن بھیج سکتا ہے اور بہترین حل کے لئے 12000پاؤنڈ دئیے جائیں گے تاکہ اس خیال کو حقیقت میں ڈھالا جاسکے.

حال میں پیداہونے والی دو انسانی ہنگامی صورتحال میں ہلاک ہونے والے بچوں کی 80 فی تعداد گندے پانی اورناقص نکاسی کی وجہ سے ہوئی.

ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی سکریٹری جسٹین گریننگ نے کہا :

برطانوی عوام نے دکھادیا ہے کہ وہ انسانی بحران میں مبتلا افراد کی طرف سے منہ نہیں موڑیں گے۔ فلپائن میں ٹائی فون حیان پران کے ردعمل کے ذریعے ہزاروں افراد کی جانیں بچانے اور ملک کو دوبارا پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد ملی.

برطانویوں کی زبردست تخلیقی صلاحیت کو کام میں لاتے ہوئے ہم مزید کئی جانیں بچا سکتے ہیں۔ اس نئے فنڈ سے کوئی بھی ،جن میں اپنے گارڈن شیڈ میں بیٹھے کاریگری میں منہمک افرادسے لے کر انجنئیرنگ کے ماہر تک،امدادی کوششوں میں شامل ہوسکتا ہے اور مستقبل کی آفتوں کے لئے ہماری جوابی کارروائی میں انقلاب لاسکتا ہے.

ہیومینیٹرئین انوویشن فنڈ کی پروگرام منیجر کم اسکرائیون نے کہا:

آفات اور بحرانوں میں پھنس جانے والے افراد کو درپیش خطرات اور چیلنج دنیا کے چند بڑے ہنگامی مسائل میں سے ایک ہیں خواہ وہ شام میں ہوں،جنوبی سوڈان میں یا فلپائن میں.

ہمیں امید ہے کہ اس قسم کے چیلنجز کو لوگوں کی بڑی سے بڑی تعداد کے سامنے لاکے ہم ان کی تخلیقی امنگ کو متحرک کرسکتے ہیں اور انسانی بحران میں مبتلاافراد کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں.

ہیومینیٹرئین انوویشن فنڈ(HIF) جسے ‘انسانی امداد کے لئے جاننے اور تحقیق میں اضافے’ (ELHRA) کے تحت چلایا جارہا ہے،ابتدا میں دو چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرے گا:

  • بیت الخلا میں روشنی: ایسی ایجاد جس سے انفرادی بیت الخلا میں سستے،پائیدار، مشکل سے چوری ہوسکنے یا تباہ کئے جاسکنے والے طریقے سے روشنی کی جاسکے۔ کسی انسانی ہنگامی صورتحال میں قائم کئے جانے والے کیمپوں میں بیت الخلا فوری طور پر بنائے جاتے ہیں جن میں رات کو روشنی نہیں ہوتی۔اس سے خواتین خاص طور پر انہیں استعمال کرنے کی ہمت نہیں کرتیں یا انہیں وہاں جانے میں خطرہ یا بد سلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

  • ٹھوس غلاظت سے نمٹنا: ایک نیا انسنریٹر،کمپیکٹریا ری سائیکلنگ کیا جانے والا طریقہ ایجاد کرنا جس سے فوری، کم قیمت اور آسانی سے یہ کام ہوسکے .

General media queries (24 hours)

ای میل mediateam@dfid.gov.uk

Telephone 020 7023 0600

If you have an urgent media query, please email the DFID Media Team on mediateam@dfid.gov.uk in the first instance and we will respond as soon as possible.

شائع کردہ 16 January 2014