پریس ریلیز

یوم دولت مشترکہ 2016ء: وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم نے عالمی چیلنجزسے نمٹنے میں دولت مشترکہ کے کردار اوراس کے لئے برطانیہ کی عملیت پر بات کی ہے.

یوم دولت مشترکہ پر , وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا:

ک ایسے موقع پر جب عالمی چیلنج بے مثال ہیں، دولت مشترکہ ہمیشہ سے زیادہ اہم ہوگئی ہے جو 53 قوموں کا ایک منفرد خاندان ہے اور ہربراعظم کا احاطہ کرتا ہےجو احترام اورافہام و تفہیم کو فروغ دیتا ہےاور ہماری مشترکہ جمہوری اقدار کو سر بلند رکھتا ہے۔ آنے والے سال میں ہمیں مالٹا کانفرنس میں ہونے والی پیش رفت سے فائدہ اٹھانا اورمل کر کام کرنا چاہئیے تاکہ انتہا پسندی، بدعنوانی، اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی عالمی کوششوں میں دولت مشترکہ کے کردار کو مستحکم کیا جاسکے.

دولت مشترکہ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل، یورپی یونین، نیٹو اورجی-8 جیسے مستحکم نیٹ ورکس اورعالمی تنظیموں کا رکن ہونے کی بنیاد پر ہی ہم برطانیہ کا اثرو رسوخ دنیا میں بڑھا پاتے ہیں۔ ایک ایسے واحد ملک کی حیثیت سے جو ان تمام تنظیموں کا رکن ہےہمیں ایک منفرد موقع حاصل ہے کہ اپنی آوازسنوا سکیں اور اپنے شراکت داروں سے اس کردار کی قدر کراسکیں جو ہم ان مختلف النوع نیٹ ورکس کو قریب لانے میں ادا کرتے ہیں ، تاکہ ہم سب مل کر اپنے شہریوں کے لئے مزید تحفظ اورخوشحالی فراہم کرسکیں۔.

شائع کردہ 14 March 2016