خبروں کی کہانی

یوم دولت مشترکہ2015: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام

وزیراعظم نے یوم دولت مشترکہ2015ء پراپنے پیغام میں دولت مشترکہ کی بیش قدرمشترک تاریخ کو یاد کرتے ہوئے مستقبل میں اس کی کامیابیوں کی توقعات کا ذکر کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ڈیوڈ کیمرون نے کہا:

یوم دولت مشترکہ اس منفرد نیٹ ورک کے تمام 53 ملکوں کے لئےایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ نہ صرف ہماری بیش قدر مشترک تاریخ کی یاد تازہ کریں بلکہ مستقبل کی ان کامیابیوں کی طرف بھی دیکھیں جوہم مل جلکر منائیں گے.

اپنے عہدے پر تعینات ہوتے وقت میرے ذہن میں اپنے اس اتحاد کو تقویت عطا کرنے والے مستحکم اصول تھےاورمجھے فخر ہے کہ برطانیہ نے دولت مشترکہ کے ساتھ اپنے بندھن کوگزشتہ چند سال میں ازسر نو تازہ کیا ہے.

ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ہم یہ یقینی بنانے میں مدد کرسکتے ہیں کہ یہ نیٹ ورک جودنیا کی سب سے عظیم اورسب سے مستحکم تنظیموں میں سے ایک ہے، اپنی ناقابل انکارامکانی قوت کو تسلیم کرلے۔ یہ امکانی قوت جو اپنے اراکین کی خوشحالی کو آنے والے کئی برس تک سہار سکے گی اور سیاسی آزادی کے اصول کو دنیا بھر میں سر بلند کرسکے گی۔ یہ امکانی قوت جس کادارومدار آئندہ نسلوں کے دولت مشترکہ اور اس کے ان تمام فوائدکواسی انداز میں عزیز رکھنے پر ہے جیسا ہم کرتے آئے ہیں.

اسی لئے یہ کتنا موزوں لگتا ہے کہ اس سال کا موضوع ‘’ ایک نوجوان دولت مشترکہ’’ اس تنظیم میں نوجوانوں کے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ دولت مشترکہ کی تقریبا دو تہائی آبادی 30 سال سے کم عمرہے اور یہ لازم ہے کہ ہم ان کی آوازسنے جانے کو یقینی بنائیں۔ وہ ہمارے کھلے معاشروں اور کھلی معیشتوں کے نگہبان ہونگے اور تمام21 ویں صدی میں دولت مشترکہ کی قیادت کریں گے.

شائع کردہ 9 March 2015