دولت مشترکہ کا چارٹرادارے کی اقداراورعقائد کا مظہر
اپنی چونسٹھ سالہ تاریخ میں پہلی بار دولت مشترکہ نے ایک دستاویز تیار کی ہے جس میں تنظیم کی بنیادی اقدار اور اس کے اراکین کی امنگوں کا تعین کیا گیا ہے۔

Commonwealth flags flying in Parliament square
برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے 4مارچ کو پارلیمنٹ میں دولت مشترکہ کے چارٹر کے حوالے سے ایک تحریری بیان دیا۔ انہوں نے کہا
ہم پرجوش انداز میں دولت مشترکہ کے نئے چارٹر کا خیر مقدم کرتے ہیں جسے دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت نے منظوراور اختیار کیا۔ حکومت نے چارٹر کی ایک نقل پارلیمنٹ کے سامنے ایک ’کمانڈ پیپر‘ کی صورت میں پیش کی۔ چارٹر کی ایک نقل ملکہ معظمہ کو 11مارچ کو دولت مشترکہ کے دن پیش کی گئی۔ چارٹر کو سرکاری طور پر جاری کرنے کی تقریبات اسی ہفتے کے دوران پورے دولت مشترکہ میں منعقد ہوں گی۔ اپنی چونسٹھ سالہ تاریخ میں پہلی بار دولت مشترکہ نے ایک دستاویز تیار کی ہے جس میں تنظیم کی بنیادی اقدار اور اس کے اراکین کی امنگوں کا تعین کیا گیا ہے۔ حکومت نے اس کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ چارٹر ایک بنیادی خلاصہ ہے جو دولت مشترکہ کی اقدار اوروعدوں کو یکجا کرتا ہے جنہیں گذشتہ معاہدوں اور قرار دادوں میں زیادہ تفصیل کے ساتھ متعین کیا گیا تھا۔ حکومت کو امید ہے کہ چارٹراس سب کچھ کے لیے ایک مستند اور قابل اعتبار دستاویز بن جائے گا جس کے لیے دولت مشترکہ کام کرتی ہے۔ یہ دستاویز دولت مشترکہ کے سبھی شہریوں کے لیے قابل رسائی ہو گی، اور یہ آنے والے سالوں میں دولت مشترکہ کی بنیادی جمہوری اقدار کی حفاظت اور فروغ کا ایک ذریعہ ہوگی۔ چارٹر میں کیے گئے وعدوں کو حکومتوں ، پارلیمنٹس اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اراکین کی طرف سے برقرار رکھاجانا، ان سے جڑا رہنا اور ان پر نظر ثانی کیا جانا چاہئے۔ ایک مضبوط دولت مشترکہ جمہوری اقدار اور عمدہ اسلوب حکمرانی کو فروغ دینے میں مدد گار ہوگی جس کے بدلے میں تمام رکن ریاستوں میں خوش حالی آئے گی۔ مضبوط اور واضح اقدار مستقبل کے استحکام اور دولت مشترکہ کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے۔< ### مزید معلومات
ملاحظہ کیجئیے دولت مشترکہ چارٹر سکریٹری خارجہ کا پارلیمنٹ میں تحریری بیان وزارت خارجہ کے کام کے بارے میں مزید دولت مشترکہ کا استحکام