خبروں کی کہانی

برطانوی فوجیوں نے افغانستان میں منشیات کی بھاری مقدار ضبط کی

تیسری بٹالئین کی کمپنی دا مرسئین رجمنٹ نے ہلمند میں 200 کلو حشیش پکڑی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
British Army Warrior vehicles on patrol in Helmand province (library image) [Picture: Crown copyright]

British Army Warrior vehicles on patrol in Helmand province (library image)

برطانوی آرمی کے عملے نے افغان پولیس کی درخواست پر اپنی آرمرڈ گاڑیوں کے ذریعے ریگستان میں ریس کرتے ہوئے ایک ٹریکٹر اور ٹریلر کو جاپکڑا جس کی اطلاع افغانوں نے دی تھی۔ ٹریلر کی تلاشی کےدوران تھیلوں کے نیچے منشیات کی تھیلیاں ملیں.

طالبان منشیات کے ناجائز دھندے سے حاصل کی گئی رقم کو اپنی کارروائیوں کے لئے استعمال کرتے ہیں اور اگرچہ برطانوی فوجیں منشیات کی تجارت کو سرگرمی سے نشانہ نہیں بناتیں لیکن افغان پولیس اس ٹریکٹر کے ڈرائیور کو پکڑنے اور منشیات کو ضائع کرنے کےلئے شدت سے کوشاں تھی.

Tractor

The tractor and trailer in which the drugs and weapons were discovered [Picture: Crown copyright]

کمپنی کے وارئیر کیپٹن رچ مورگن ایوانز نے اس بارے میں بتایا:

جیسے ہی ہم نے افغان پولیس کو اطلاع دی کہ ہم نے کیا دریافت کیا ہے انہوں نے فورا ایک سینئیر افسر کو اس شخص کی گرفتاری اور منشیات کی ضبطی کو بھیجا۔انہیں علم ہے کہ منشیات کی فروخت سے ہلمند کی سلامتی کو کتنا نقصان پہنچتا ہےاور پولیس صوبے بھر میں اس کی روک تھام کی کوشش کررہی ہے.

افغان پولیس یہ دکھانا چاہتی ہے کہ وہ منشیات کی تجارت کا خاتمہ کرنے کے لئے حقیقی کوشش کررہی ہے۔ان کی ساکھ بہت خراب تھی لیکن اب وہ اس شہرت کو تبدیل کرنے کے لئے سخت جدوجہد کررہی ہے۔ منشیات کی اس کھیپ کی برآمد سے عوام کی نظر میں ان کی ساکھ بہتر ہوسکے گی.

تیسری بٹالئین کی کمپنی دا مرسئین رجمنٹ ان مسلح آرمرڈ وارئیرگاڑیوں کو گشت کے لئے استعمال کرتی ہے اور اس واقعے میں اسے کافی سود مند ثابت کیا کہ اس کی بدولت عملہ تیزی سے دشوارگزار ریگستانی علاقے کو عبور کرتا ہواٹریکٹرکے فرار ہونے سے پہلےاس تک پہنچ گیا.

Soldiers on patrol in Helmand

Soldiers of A Company, 3rd Battalion The Mercian Regiment, on patrol in Helmand province [Picture: Crown copyright]

پرائیویٹ کیلم نونے نے، جو ایک وارئیر ڈرائیور تھے، بتایا:

ستمبر میں ہمارے یہاں آنے کے بعد سے یہ انتہائی سنسنی خیزواقعہ تھا۔.

ہم لشکر گاہ درائی میں اپنے بیس سے نکلے اور ٹریکٹر کاپیچھا کرتے ہوئے 10 میل کا فاصلہ طے کہا ۔ ہمیں ان تک پہنچنے میں 15 سے 20 منٹ لگے.

پرائیویٹ گیون ڈیویزنےجنہوں نے حشیش دریافت کی، بتایا:

میں ٹریلر میں چڑھ گیا اور تلاشی لینے لگا تو میں نے دیکھا کہ منشیات کے تھیلے ایک دوسرے کے اوپر بھرے پڑے ہیں یہ مقدار ناقابل یقین تھی جیسے کسی فلم کامنظر ہو.

اس تلاشی میں دو اسالٹ رائفلیں اور ایک پستول بھی نکلا۔.

Two assault rifles and a pistol

Two assault rifles and a pistol were among the items found in the tractor and trailer [Picture: Crown copyright]

افغان پولیس کو منشیات کی برآمدگی کی اطلاع دینے کے بعدانہوں نے ایک سینئیر افسر کی قیادت میں ایک ٹیم بھیجی جس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا اورمنشیات ضبط کیں.

سارجنٹ نکولز پیٹرول کمانڈر تھے،ان کا کہنا تھا:

جب ہم نے منشیات کے بارے میں بتایا تو افغان پولیس بہت جوش میں آگئی۔ وہ عام طور پر 10 کلوگرام منشیات پکڑ پاتے ہیں 200 کلو ایک بار میں انہیں کبھی نہیں ملی تھی.

شائع کردہ 25 February 2014