دنیا کی خبروں کی کہانی

یوم آزادی صحافت پر برطانوی ہائی کمشنر کابیان

آزادی اظہارایک مستحکم جمہوریت میں بنیادی مقام رکھتی ہے۔ ایک آزاد اورموثرمیڈیاطویل المدت سماجی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لئےحالات استوار کرتا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
British High Commission Islamabad

ہفتے کو عالمی یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن سی ایم جی، او بی ای نے کہا:

اس سال کے شروع میں پاکستان میں میری آمدکے بعد سے میں ملک کے ذرائع ابلاغ کے تحرک سے بہت متاثر رہاہوں۔یہ وسعت اور تنوع قابل ذکر ہے اوراس بات کا ثبوت ہےکہ یہ صنعت 2008ء کے بعد کی آزادی سے کتنی پیش رفت کرچکی ہے۔لیکن اس ہفتے ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق پاکستان صحافیوں کے لئے دنیا کے خطرناک مقامات میں سے ایک ہے.

اس حقیقت سے فرار مشکل ہے کہ 2014ء اب تک پاکستان میں صحافت کے لئے خاص طور سےایک خونیں سال ثابت ہواہے۔سیاسی افق پر کئی میڈیا دفاتر پرحملہ کیا گیا ۔ صحافیوں اوران کے عملے کو نشانہ بنایا گیا اورکچھ صورتوں میں المناک طریقے سے ہلاک بھی کردیا گیا.

آزادی اظہارایک مستحکم جمہوریت کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ایک آزاد اورموثرمیڈیاطویل المدت سماجی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لئےحالات استوار کرتا ہے۔اس کام کے لئے صحافی لازمی ہیں ۔ پاکستان میں انہوں نے جمہوری اقدار کے لئے عوامی حمایت کو بیدار کیا ہے جو گزشتہ برس کے تاریخی انتخابات میں واضح نظر آئی.

صحافی، بلاگ لکھنے والے، ذرائع ابلاغ کی تنظیمیں اورافرادکو اپنے خیالات کے اظہار اوررپورٹنگ کے لئے عالمی معیار کے مطابق آزادی اور تحفظ حاصل ہونا چاہئے۔پاکستان میں صحافیوں پر تشدد میں حالیہ اضافےاس شعبے میں کارروائی کا متقاضی ہے۔ میں پاکستان میں سب سے ایک آزاد اورمنصفانہ پریس کی حمایت کے لئے مطالبہ کرتا ہوں جہاں صحافی اپنے اس فریضے کی ادائیگی کے لئے بلا خوف اور ہراسانی کے کام کرسکیں.

شائع کردہ 5 May 2014