دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانیہ میں کاروبار کرنے کے لیے وسیع ترین مواقع اور سہولیات دستیاب ہیں۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کو تین ارب اسٹرلنگ پائونڈ تک بڑھانے کے برطانوی عزم کا اعادہ کیا۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
British Foreign Secretary reiterates the UK’s commitment to increase bilateral trade to £3 billion

برطانوی سیکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے آج پاکستان کے معاشی مستقبل پر برطانوی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 2015 تک تین ارب اسٹرلنگ پائونڈ تک بڑھانے کے برطانوی عزم کا اعادہ کیا۔

آج برطانوی سیکریٹری خارجہ نے اپنے پہلے دورہ لاہور کے دوران وزیرِ اعلٰی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران تاجران اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ برطانوی سیکریٹری خارجہ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی کامیابی اور ملک میں کاروبار کو وسعت دینے کے لیے مستقبل کے مواقعوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط ترین تعلقات کاقیام اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود منفرد روابط کو فائدہ مند بنانا، برطانوی حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سیکریٹری خارجہ نے وزیرِ اعلٰی پنجاب شہباز شریف اور کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان کو جوڑنے والے روابط پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں۔ ہمارے دونوں ممالک دیرپا اور گہرے روابط سے مربوط ہیں۔ اس تعلق میں تجارت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ہم نے حال ہی میں 2015 تک دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو تین ارب اسٹرلنگ پائونڈ تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں سو سے زائد برطانوی کمپنیاں کامیابی سے کاروبار میں مصروف ہیں۔ اس سال موسمِ خزاں کے دوران دوسری سالانہ ٹریڈ کانفرنس میں ان اداروں کی کامیابی کی مثال سے دیگر اداروں کو آگاہ کر کے انہیں پاکستان میں کاروبار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید معلومات

برطانوی سیکریٹری خارجہ کے دورے سے متعلق تصاویر اور تازہ ترین معلومات مندرجہ ذیل سائبر لنک پر دستیاب ہیں:

*یوکے ان پاکستان ویب سایٹ

*یوکے ان پاکستان فلکر

*یوکے ان پاکستان ٹویٹر

*یوکے ان پاکستان فیس بک

رابطہ:

پریس اتاشی: برٹش ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون: 051 201 2884

شائع کردہ 18 July 2013