بیرونس سعیدہ وارثی کا افغانستان کے لئے علاقائی تعاون کا خیر مقدم
استنبول پراسس وزارتی کانفرنس میں بیرونس سعیدہ وارثی نے افغانستان کے لئے علاقائی تعاون کا خیر مقدم کیا اوربرطانیہ کے کردارکی ازسر نوتوثیق کی.

بیرونس سعیدہ وارثی نے 26 اپریل کو استنبول پراسس وزارتی کانفرنس میں شرکت کی اوربرطانیہ کی اس سے وابستگی کی بات کی.
وزارت خارجہ کی سینئیروزیر مملکت نے کہا:
افغانستان کا استحکام اورخوشحالی وہاں کے عوام کے لئے ناگزیر ہے۔استنبول پراسس ایک اہم پیش قدمی ہے جس کی قیادت افغانستان اور یہ خطہ کررہا ہے اوراسے عالمی برادری کا تعاون حاصل ہے۔ یہ پراسس افغانستان کے پڑوسیوں کے لئے امن اورخوشحالی میں بہتری کے لئے اہم کرداراداکررہا ہے۔ اسی لئے مجھے فخر ہے کہ برطانیہ اس اہم پیش قدمی کے لئے سرگرم معاونت کرسکتا ہے۔’’
کانفرنس میں وزرانے افغانستان میں استعداداورافغانستان اوراس کے پڑوسیوں کے درمیان اعتمادسازی کے لئے اقدامات کی منظوری دی۔ بیرونس سعیدہ وارثی نے ایک معاون ملک کی حیثیت سے برطانیہ کے اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا:
ہمیں خوشی ہے کہ ایشیا کے دل میں یہاں الماتے میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھانے اوراسکا خیر مقدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ نے اعتمادسازی کے چھ میں سے پانچ اقدامات کے لئے تعاون کاعہد کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سرگرمیوں کے اس سلسلے میں افغان استعداد کی تشکیل اور پڑوسیوں کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے کی نمایاں قوت موجود ہے۔ ‘’