خبروں کی کہانی

بیرونس اینلےکاجنسی تشدد سے وابستہ بدنامی کے خاتمے کا عالمی مطالبہ

بیرونس اینلے اوراقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی بنگورانے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی ایک میٹنگ کی مشترکہ میزبانی کی جو جنسی تشدد سے جڑی بدنامی کو چیلنج کرنے کے لئے کی گئی تھی

Baroness Anelay in New York

نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے لئے اپنے دورے میں وزیراعظم کی نمائندہ خصوصی برائے انسداد جنسی تشدد دوران تنازعات(PSVI)، بیرونس جوائس اینلے اور ان کی اقوام متحدہ ہم عصرنمائندہ خصوصی زینب حوا بنگورا نے ایک میٹنگ کی مشترکہ میزبانی کی جس کا مقصد جنسی تشدد سے وابستہ بدنامی کے خاتمے کی مہم میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانا ہے.

بیرونس اینلے اور نمائندہ خصوصی زینب بنگورانے ایک پینل مذاکرے کی قیادت کی جس کے حاظرین میں) (PSVI کے خلاف کام کرنے والے ممالک ، اقوام متحدہ کے ادارے ، این جی اوز اورماہرعالم شامل تھے. ان کے ساتھ تین اور پینلسٹ بھی شامل ہوئے جنہیں اس مسئلے کا ذاتی تجربہ تھا: جنیتھ بدویہ کولمبیا کی ‘’ یہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ‘‘مہم کی قائد جنیتھ بدویہ، ہیل (HEAL)افریقا کی ڈاکٹر جو لوسی اورریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی کے صدر پیٹر مارر.

مذاکرات کا موضوع ، میڈیا کا کردار جو وہ متاثرین کی بدنامی کی روک تھام میں ادا کرسکتا ہے اور بین الاقوامی تنظیموں کو جو کردار ادا کرنا ہے، کے گرد مرکوز رہا۔ مذاکرات میں بولنے والوں نے اپنے ذاتی تجربات بھی بیان کئے اورتنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے اس اہم کام کو مستقل مزاجی سے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا.

مذاکرے کے بعد بیرونس جوائس اینلے نے بتایا:

جنسی تشدد کے شکار افراد کو اکثرطنز، تحقیر اورشرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اپنے خاندان میں وہ نفرت کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ رویہ مختلف ہوجاتا ہے تعاون کے نیٹ ورکس سے وہ کٹ کر رہ جاتے ہیں اور ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا جاتا۔ اس لئے جنسی تشدد سے منسوب بدنامی سے نمٹنا بہت اہمیت رکھتا ہے.

ہم نے دنیا بھر میں پہلے ہی بدنامی کے ان چیلنجز اوررویوں کو سمجھنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔ ہم ساتھ کام کرکے، معلومات اور تجربات کا اشتراک کرکے اوران ضرررساں رویوں کو چیلنج کرکے ہی کوئی تبدیلی لاسکتے ہیں.

اس مذاکرے کے علاوہ برطانیہ ورکشاپس بھی منعقد کررہا ہے تاکہ خصوصی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی مسائل کو سمجھا جاسکےجومتاثرین کو کمیونٹی میں ہم آہنگ ہونے اورخاندانوں کو انہیں قبول کرنےسے روکتے ہیں.

عوامی جمہوریہ کانگو ، صومالیہ ، جنوبی سوڈان ، بوسنیا، کوسووو، عراق ، کولمبیااورنائیجیریا میں ہمارے سفارتخانےبھی بدنامی کے خاتمے کی ایسی ورکشاپس کی میزبانی کریں گے.

یہ اس کام کو جاری رکھنے کا سلسلہ ہے جو لندن میں 13-10 جون 2014ء کی تنازعات میں جنسی تشددکے خاتمے پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شروع کیا گیا تھا۔

Further information

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 23 September 2016
آخری اپ ڈیٹ کردہ 23 September 2016 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.