پریس ریلیز

ایران میں برطانیہ کےغیرمقیم ناظم الامور کا تقرر

اجے شرما کو ایران میں برطانیہ کا غیر مقیم ناظم الامور مقرر کیا گیا ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Ajay Sharma

Ajay Sharma

وہ فوری طورسے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے.

سکریٹری خارجہ نے 8 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ برطانیہ اورایران نے غیر مقیم ناظم الامور تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہےجو دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ شرما جی کے تقررسے برطانیہ کو ایران کے ساتھ کئی امور پرمزید تفصیل اور باقاعدگی سے بات چیت کا موقع مل سکے گا جس میں ان حالات پر تبادلہ خیال شامل ہے جن میں بالاخر ہمارے سفارتخانے کھولے جائیں گے۔ اجے شرمابرطانیہ میں مقیم ہونگے لیکن ایران باقاعدگی سے جایا کریں گے.

اجے شرما کو ایران اورخطے کا خاصا تجربہ ہے۔ وہ اس وقت وزارت خارجہ میں شعبہ ایران کے سربراہ ہیں اورانہوں نے تہران میں مشن کے نائب سربراہ کی حیثیت سے کام کیا ہے.

اپنی تقرری پر اجے شرما نے کہا :

میں ایران کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کے اس اہم وقت پراپنی تقرری سے خوش ہوں ۔ میں ایرانی حکومت اور معاشرے کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کی تجدید کے لئے چشم براہ ہوں

یہ ہم دونوں ملکوں کے بے حدمفاد میں ہے۔ میں بحیثیت غیر مقیم ناظم الامور ایران کے پہلے دورے پر اس ماہ جانے کی امید کررہاہوں.

ذاتی کوائف
مکمل نام: اجے شرما
دورانیہ عہدہ
اکتوبر2012ء تا حال لندن، سربراہ شعبہ ایران
دسمبر2008ء تا اگست 2012ء پیرس، نائب سربراہ مشن
جون 2007ء تا دسمبر 2008ء تہران، نائب سربراہ مشن
جنوری 2005ء تا مارچ2007ء لندن، سیکیورٹی پالیسی ڈیپارٹمنٹ(یورپی یونین دفاع اورنیٹو)
ستمبر2003ء تا جنوری 2005ء انقرہ، سربراہ سیاسی شعبہ
فروری 2002ء تاستمبر2003ء ماسکو سربراہ اقتصادی شعبہ
دسمبر1997ء تادسمبر 2000ء انقرہ سیاسی سیکنڈسکریٹری

مزیدمعلومات

برطانیہ برائے ایران

ٹوئٹر پر @UKforIranians

اجے شرما ٹوئٹر پر: @AjaySharmaFCO

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 11 November 2013