کیس اسٹڈی

شمسی توانائی چارجرنے دیہاتوں کو دنیا سے مربوط کردیا ہے

موبائل فون نےدیہی برادریوں میں اقتصادی ترقی میں نمایاں کردارادا کیا ہے، لیکن ان کو چارج سے بھرا رکھنا اتنا آسان نہیں جب کہ وہ دیہات گرڈ میں نہ ہوں۔.

This case study was withdrawn on

This content has been archived, as Innovate UK are now part of UKRI. For the latest information from Innovate UK, please visit the Innovate UK council page on the UKRI website.

An image of two villagers in rural India with the Buffalo Grid Hub

Two villagers in rural India with the Buffalo Grid Hub

جب دیہات میں بجلی نہ ہو، موبائل فون کو چارج کرنا بہت مہنگا اوراس میں بہت وقت لگتا ہے کیونکہ اس میں قریبی شہر تک جانے اور آنے میں 2 گھنٹے لگتے ہیں.

لندن کی کمپنی بفیلوگرڈ نےایک پورٹیبل موبائل چارجنگ یونٹ ایجاد کیا ہےجو شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔ اس کے نمونوں کا پہلے ہی گھانا اور یوگنڈا کے دور درازدیہاتوں میں کامیابی سے تجربہ کیا جاچکا ہے.

لندن کی کمپنی بفیلوگرڈ نےایک پورٹیبل موبائل چارجنگ یونٹ ایجاد کیا ہےجو شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔ اس کے نمونوں کا پہلے ہی گھانا اور یوگنڈا کے دور درازدیہاتوں میں کامیابی سے تجربہ کیا جاچکا ہے.

منیجنگ ڈائریکٹر ڈینئیل بیکیرا نے بذات خوددیکھا کہ یہ چارجرلوگوں کی زندگی میں کیسے تبدیلی لاتا ہے:

موبائل فون کئی چیزوں کے لئے راہ کھول سکتا ہے: میڈیکل اورتعلیمی معلومات اوراقتصادی ترقی۔ شمسی توانائی سے چلنے والے چارجرسے دور درازعلاقوں میں موبائل بینکاری، واٹرپوائنٹ میپنگ اورانٹرنیٹ جیسی اہم خدمات آسانی سے اورسستے داموں فراہم ہوجاتی ہیں۔.

Another image of villagers in rural India with the Buffalo Grid Hub

Villagers in rural India with the Buffalo Grid Hub

ایک مشن پر

بفیلو گرڈ تین سال پہلے یوگنڈا میں اپنے پہلے تجربے سے اب بہت آگے جا چکاہے۔ 190,360 پاؤنڈکے ایک اسمارٹ ایوارڈ نے، جوانوویٹ یوکےنے دیا، کمپنی کویونٹوں کی انٹرنیٹ استعدادکی ترقی میں مدد دی.

یہ کیسے کام کرتا ہے

بفیلو گرڈہب پورے شمسی توانائی چارج سے 100 فونز کوروزانہ تین دن تک چلاسکتا ہے۔ یہ ایک بہت سادہ کاروباری ماڈل کے اصول پر کام کرتا ہے:

  • ایک دیہاتی جسے موبائل فون چارج کرنا ہو، ایک کم قیمت ٹیکسٹ پیغام چارجنگ ہب کو بھیجتا ہے
  • پیغام موصول ہونے پرچارجنگ یونٹ پر ایک بتی جل جاتی ہے اور اس سے پتا چل جاتا ہے کہ وہ فون چارج کرنے کے لئے تیار ہے
  • فون کا پلگ لگادیا جاتا ہے اورہب کی بیٹری میں ذخیرہ کی ہوئی شمسی توانائی سے وہ چارج ہوجاتا ہے
  • فون کا پلگ لگادیا جاتا ہے اورہب کی بیٹری میں ذخیرہ کی ہوئی شمسی توانائی سے وہ چارج ہوجاتا ہے.

موبائل فون کو چارج کرنے کے علاوہ یہ ہب دوردرازبرادریوں کودوسری خدمات بھی فراہم کرسکتا ہے۔ بفیلوگرڈاپنے شراکت داروں کے ساتھ پہلے ہی بینکاری اور دور درازطبی تشخیص اور تعاملی تعلیمی مواد کی فراہمی کے لئے کام کررہا ہے.

کمپنی ان دنوں وہ پہلے یونٹ بنارہی ہے جنہیں مفت تقسیم کیا جائے گا لیکن اس سے اس وقت آمدنی پیدا ہونے لگے گی جب وہ اچھی طرح چل پڑیں گے۔ کمپنی اس وقت نئے شراکت دار اور سرمایہ کارتلاش کررہی ہے تاکہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے اور ہب کی بڑے پیمانے پرتیاری کی جاسکے. ہب کی کاروباری اہمیت تو اپنی جگہ واضح ہے لیکن یہ ڈینئیل کے لئے واحداعزاز نہیں:

یہ بات کتنی اطمینان بخش ہے کہ آپ جوکام کررہے ہیں وہ ایک تبدیلی ، ایک بہت بڑی تبدیلی پیداکررہا ہے.

شائع کردہ 18 December 2014
آخری اپ ڈیٹ کردہ 19 December 2014 + show all updates
  1. First published.