ہم برطانیہ، برطانوی شہریوں اور برطانوی معیشت کی ترقی کے لیے پاکستان میں خدمات انجام دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں واقع برٹش ہائی کمیشن اور کراچی میں واقع برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن مندرجہ ذیل امور کے ذمہ دار ہیں:

  • تنازعات کا سدباب، دہشت گردی کا مقابلہ اور ہتھیاروں کے پھیلائو پر قابو پا کر برطانیہ کی قومی سلامتی کا تحفظ کرنا۔
  • برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ، نئی مارکیٹوں کی تشکیل، ذرائع تک رسائی کو یقینی بنا کر برطانیہ کی خوشحالی کی تعمیر کرنا اور پائیدار عالمی ترقی کے فروغ کے لیے کام کرنا۔
  • جدید اور موثر کونسلر خدمات کے ذریعے پاکستان میں برطانوی شہریوں کو سفارتی خدمات فراہم کرنا۔

ہماری خدمات

کونسلر سیکشن نوٹس

برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی کا کونسلر سیکشن پیر 16 دسمبر 2013 سے پیر 30دسمبر 2013 تک تعطیلات کے باعث عوامی رابطے کے لیے بند رہے گا۔ ڈپٹی ہائی کمیشن منگل 31 دسمبر کو دوبارہ عوامی رابطے کے لیے کھول دیا جائے گا۔ کسی قسم کی ایمرجنسی پیش آنے کی صورت میں جہاں کونسلر آفس آپ کا مددگار ہوسکے ، برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد سے فون نمبر 051-201 2000 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ملک سے باہر رہائش پذیر برطانوی شہریوں کے ساتھ تعاون

برطانوی شہریوں کے لیے ملک سے باہر اختیار کی جانے احتیاطی تدابیر اور کسی قسم کے نامساعد حالات کے پیش آنے کی صورت میں فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کی جانب سےممکنہ تعاون کی تفصیل سائبر لنک پر موجود ہے۔بیرون ملک برطانوی شہریوں کے لیے سپورٹ

ایمرجنسی پیش آنے کی صورت میں دفتری اوقات کے بعد رابطہ کیسے کیا جائے:

عام دفتری اوقات کے بعد کسی قسم کی ایمرجنسی پیش آنے کے کی صورت میں مدد کے خواہش مند برطانوی شہری 2012000 51 (0) 92+ پر رابطہ کرکے راہنمائ حاصل کرسکتے ہیں۔ ضرورت کے مطابق انہیں ڈیوٹی آفیسر سے براہ راست رابطے کے لیے بھی راہنمائ کی جائے گی۔

ایمر جنسی سفری دستاویزات

فوری سفر کی ضروررت پیش آجانے کے دوران آپ کے برطانوی پاسپورٹ کی عدم موجودگی پر آپ ایمرجنسی ٹریول ڈوکیومنٹ ہنگامی سفری دستاویز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ اسلام آباد میں واقع برٹش ہائی کمیشن اور کراچی میں واقع برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن سے مندرجہ ذیل ذرائع سے ملاقات کے لیے وقت لے سکتے ہیں:

  • برٹش ہائی کمیشن، اسلام آباد کلک بُک یا فون نمبر 2012000 51 (0) 92+
  • برٹش ڈپٹی ہائ کمیشن، کراچی۔ کلک بُک یا فون نمبر 7000 3582 21 (0) 92+

اپنے برطانوی پاسپورٹ کی گمشدگی کی صورت میں ایمرجنسی ٹریول ڈوکیومنٹ کے لیے درخواست کرتے وقت آپ کو مقامی پولیس کے پاس گمشدگی کے اندراج کی دستاویز اور اس کے انگریزی زبان میں ترجمے کی نقل بھی فراہم کرنی ہوگی۔

ذاتی تحفظ ،حفاظت اور سفر سے متعلق تجاویز

پاکستان بھر میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔ تازہ ترین معلومات کے لیے ایف سی او ٹریول ایڈوائس کا مطالعہ کریں۔ اس لنک میں ان مقامات کے بارے میں ہدایات موجود ہیں جو آپ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ایسے مقامات کا سفر اختیار کرنے سے آپ کی انشورنس کوریج بھی غیر موثر ہوسکتی ہے اور کونسلر کی جانب سے فراہم کیا جانے والا تعاون سنجیدہ حد تک محدود ہوسکتا ہے۔ ہم سفر سے متعلق اپنی تجاویز کا مسلسل مشاہدہ کرتے رہتے ہیں اور خطرے کی نوعیت یا اقسام میں تیزی سے تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔ سفر اختیار کرنے والے تمام افراد کی جانب سے خطرے کے سدِ باب کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا انتہائی اہم ہے۔

برٹش ہائی کمیشن کے لیے برطانوی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے پاکستان میں کسی قسم کی شرائط کا نفاذ ممکن نہیں۔ اگر آپ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے فکرمند ہیں تو پاکستان میں اپنی رہائش کے دوران ہر ممکن اور ضروری اقدام پر غور کریں۔ اپنی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں آپ پاکستانی پولیس سے رجوع کریں۔ آپ کسی پرائیویٹ سیکیورٹی ادارے کی خدمات حاصل کرے کے بارے میں بھی غور کرسکتے ہیں۔ آپ کی سہولت کے لیے پاکستان میں پرائیویٹ سیکیورٹی اداروں کی لسٹ لنک نجی سیکورٹی کمپنی پر موجود ہے۔

برطانوی پاسپورٹ

پہلی بار برطانوی پاسپورٹ کے لیے درخواست دائر کرنے یا موجودہ پاسپورٹ کی تجدید کے بارے میں معلومات اس ویب سائٹ کے لنک overseas passport section پر موجود ہیں۔ برائے مہربانی ملحوظِ خاطر رہے کہ اسلام آباد میں واقع برٹش ہائی کمیشن اور کراچی میں واقع برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن پاسپورٹ سے متعلق انفرادی طور پر معلومات فراہم نہیں کرسکتے۔ پاسپورٹ سے متعلق معلومات کے لیے پاسپورٹ کیئر لائن پر فون نمبر +44(0)280 082 4744 یا e-mail کے ذریعے رابطہ کریں۔

ویزے

یہ جاننے کے لیے کہ کیا آپ کو برطانیہ میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت ہے یا نہیں، اور ویزے کی درخواست کے بارے میں معلومات UK Border Agency website پر موجود ہیں۔ برائے مہربانی ملحوظِ خاطر رہے کہ ہماری کونسلر ٹیم ویزے سے متعلق انفرادی طور پر معلومات فراہم نہیں کرسکتیں۔ ویزے سے متعلق تمام معلومات کے لیے UK Border Agency سے رجوع کریں۔

تصدیق اور دستاویزی خدمات

دولتِ مشترکہ کے تمام رکن ممالک کی طرح اسلام آباد اور کراچی میں تعینات کونسلر ٹیمیں تصدیق سے متعلق خدمات انجام نہیں دیتیں۔ کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کی ضرورت پیش آنے کی صورت میں مقامی وکیلوں یا نوٹری پبلک سے رجوع کریں۔ مزید تفصیلات documentary services پر موجود ہیں۔

لیگلائزیشن سروس

اپنے برطانوی دستاویزات کی تصدیق اور ان کے اصلی ہونے کے بارے میں معلومات کے لیے لیگلائزیشن آفس کی ویب سائٹ سے رجوع کریں، تاکہ دیگر ممالک کے عہدیداروں کے لیے آپ کی دستاویزات قابلِ قبول ہوں۔ برطانیہ کے اندر استعمال کے لیے کسی بھی برطانوی دستاویز کی لیگلائزیشن کی ضرورت نہیں۔

پیدائش یا موت کا اندراج

کونسلر ٹیمیں پاکستان میں ہونے والی پیدائش births اور اموات deaths کا اندراج کرسکتی ہیں۔ برطانوی شہریوں کی پیدائش کا اندراج برٹش ہائی کمیشن میں کرانا ضروری نہیں ہے۔ کونسلر برتھ سرٹیفکیٹ ایک اختیاری دستاویز ہے ، جس کی حیثیت نہ تو کسی شناختی دستاویز کی ہے اور نہ ہی اس کا حامل برطانوی شہری سمجھا جائے گا۔

درخواست گذاروں کو کونسلر برتھ رجسٹریشن سے پہلے برطانوی پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کی تاکید کی جاتی ہے، جس کی کاروائی عام صورتحال میں پانچ ایام کے اندر مکمل کرلی جاتی ہے۔

اس کے لیے پہلے سے آن لائن ملاقات کا وقت لینا ضروری ہے جس کی تفصیل online appointment میں موجود ہے۔

قانونی مشاورت

کونسلر کا عملہ قانونی کاروائی مہیا کرنے کے لیے تربیت یافتہ نہیں ہوتا۔قانونی مشاورت کی ضرورت پیش آنے پر کسی مقامی ماہرِ قانون سے مشورہ کریں۔ آپ کو ممکنہ لاحق ہونے والے قانونی امور سے متعلق مشورہ دینے کے قابل پاکستان وکلاء کی ایک فہرست لنک list of English speaking lawyers پر موجود ہے۔ برائے مہربانی ملحوظِ خاطر رہے کہ اس فہرست میں درج وکلاء کا برطانوی سفارت خانے یا برطانوی حکومت سے تصدیق شدہ ہونا ضروری نہیں۔

قیدی اور زیرِ حراست افراد

پاکستان کی جیلوں کے نظام کے بارے میں تفصیلات Prisoner pack پر موجود ہیں۔

پاکستان میں رہائش

پاکستان میں رہائش اختیار کرنے یا طویل عرصے کے لیے آنے والے افراد کے لیے معلومات اور تجاویز آن لائن دستاویز ات Living in Pakistan اور FCO Travel Advice پر موجود ہیں۔

ہم مزید کن معاملات میں آپ کے مددگار ہوسکتے ہیں

ان خدمات کے علاوہ ہم مندرجہ ذیل معاملات میں بھی آپ کے مددگار ہوسکتے ہیں: * رقوم کی منتقلی کے بارے میں معلومات کی فراہمی * حملے، زنا بالجبر یا کسی اور مہلک جرم کے شکار ہونے ، یا اسپتال میں ہونے کی صورت میں مناسب مدد کی فراہمی۔ تفصیل کے لیے مطالعہ کریں appropriate help * دماغی بیماری کے شکار افراد کی مدد * آپ کو روکے جانے کی اطلاع ملنے کے چوبیس گھنٹوں کے اندر آپ سے رابطہ کرنے کی ہر ممکن کوشش۔ * کسی فرد یا بچوں کے اغوا یا گمشدگی، بیرونِ ملک کسی عزیز کی رحلت ، ایسے کسی حادثے کی صورت میں تعاون اور مدد کی فراہمی۔ * آپ کو ضرورت پیش آنے پر آپ کے عزیزواقارب یا اہلِ خانہ سے رابطہ۔ * قدرتی آفات، دہشت گردی یا امن و امان کی ابتر صورتحال کی صورت میں خصوصی انتظامات۔

برطانوی قانون کے مطابق خدمات کی فراہمی کے عوض فیس کی تفصیل اور خدمات کے معیار کے بارے میں معلومات current fees پر موجود ہیں اور ہمارے تمام کونسلر دفاتر میں آویزاں کی گئی ہے۔

ہماری کونسلر ٹیم آپ کے لیے مندرجہ ذیل خدمات کی انجام دہی سے قاصر ہے:

ہر چند ہماری جانب سے برطانوی شہریوں کو فراہم کی جانے خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے، ہم مندرجہ ذیل خدمات کی انجام دہی سے قاصر ہیں: * آپ کو جیل سے نکالنا، آپ کی قید کی مدت مکمل ہونے کے بعد مقامی حکام کو آپ کو ملک بدر کرنے سے روکنا یا کرمنل یا سول عدالتی کاروائی میں مداخلت۔ * ہم کسی بھی ملک کی امیگریشن پالیسی یا قوانین میں مداخلت نہیں کرسکتے اس لیے ویزا کے بغیر یا آپ کے پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے کی صورت میں ہم اس ملک میں داخلے کے لیے آپ کی کوئ مدد نہیں کرسکتے۔ * ہم آپ کو قانونی مشاورت کی فراہمی، جرائم کی تحقیق یا گمشدہ افراد کی تلاش میں مدد فراہم نہیں کرسکتے۔ البتہ ہم آپ کو ان معاملات میں مددگار ثابت ہونے والے افراد کے بارے میں بتا سکتے ہیں ، مثلاً انگریزی بولنے والے وکیل۔ * ہسپتال یا جیل میں مقامی افراد کو دستیاب سہولتوں کے مقابلے میں بہتر انتطامات کی فراہمی۔ * ہم آپ کے ذمہ واجب الادا کسی بل کی ادائیگی یا رقوم کی فراہمی نہیں کرسکتے ۔ البتہ کسی انتہائی خصوصی صوتحال میں آپ کو پبلک فنڈ سے قرضہ دیا جاسکتا ہے جوکہ آپ کو واپس کرنا ہوگا۔ * آپ کے لیے سفر کے انتظامات، ملازمت یا رہائش کی فراہمی یا تلاش۔ * آپ کی جانب سے کاروباری انتطامات۔ * ایک مکمل برطانوی پاسپورٹ کی تجدید یا تبدیلی۔

آپ کی رائے

ہماری کونسلر سروسز کے بارے میں اپنی رائے دینے کے خواہش مند ہمیں e-mail کرسکتے ہیں۔

یو کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ (UKTI) کی خدمات

پاکستان کے تین اہم شہروں میں موجود UKTI کی ٹیم مقامی مارکیٹ سے متعلق گہرا تجربہ اور معلومات رکھتی ہے۔ UKTI کی ٹیم کے ارکان نے ایسے ماحول میں جہاں محدود معلومات دستیاب ہوں، کام کرتے ہوئے مضبوط مقامی تعلقات قائم کیے ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے خواہش مند کسی بھی ادارے کو مطلوبہ معلومات اور مشاورت مہیا کرسکتے ہیں۔ ہم آپ کی گرائونڈ ٹیم کی حیثیت سے آپ کی کامیابی کے لیے یہاں موجود ہیں۔

ہماری خدمات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • برطانوی اداروں کے لیے مقامی ریگولیٹری مسائل کی وضاحت۔
  • برطانوی اداروں اور ان کی مصنوعات کی پاکستانی مارکیٹ میں بہتر رسائی کی فراہمی کے لیے حکومتِ پاکستان اور اس کے اداروں کو ترغیب دینا۔
  • برطانوی کاروباری اداروں اور مقامی اداروں کی شراکت قائم کرنا۔
  • مخصوص مارکیٹ ریسرچ کی فراہمی۔
  • مقامی مارکیٹ میں داخلے کے لیے حکمت عملی کے تعین میں معاونت۔
  • ابتدائی برسوں کے دوران مارکیٹ میں قدم جمانے کے لیے آپ کی راہ کا تعین اور تعاون فراہم کرنا۔

ہمارے لوگ

ہمارے ساتھ رابطہ کریں


برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی

شاہراہ ایران
کلفٹن
کراچی 75600

پاکستان

رابطے کا فارم
https://www.contact-em...

Passport enquiries telephone
00 44 208 082 4744

General fax
+92 (21) 35827005

Consular fax
+92 (21) 35827012

Consular enquiries telephone
+92 (21) 3582 7000 / +44 20 7008 5000

GMT:
Mon-Thurs: 0330-1100
Fri: 0330-0730

رسائی اور کھولنے کے اوقات

برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد

ڈپلومیٹک انکلیو،
Ramna 5،
پی او بکس 1122

اسلام آباد
پاکستان

ای میل
Islamabad-general.enquiries@fcdo.gov.uk

General telephone
+92 51 201 2000

GMT: Mon-Thurs: 0300-1115; Fri: 0300-0800. Local Time: Mon-Thurs: 0800-1615; Fri: 0800-1300





پاکستان

رسائی اور کھولنے کے اوقات

کارپوریٹ معلومات