دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی وزیرکی حکومت پاکستان کے شفافیت اوراصلاحی ایجنڈا پربحث میں شرکت

پاکستان کے دورے کے تیسرے دن برطانیہ کے کابینہ آفس وزیراور پے ماسٹر جنرل فرانسس ماڈ نے پاکستان کے وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
MP-Meeting-Ishaq-Dar

فرانسس ماڈنے چیف آف جنرل اسٹاف لفٹنینٹ جنرل اشفاق ندیم احمد، وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور وزیر منصوبہ بندی قومی اصلاحات اورترقی احسن اقبال سے بھی ملاقات کی۔

فرانسس ماڈنے سول سروس اصلاحات کےبرطانوی حکومتی تجربے کا تبادلہ کیا جس کے سبب صرف 2013/14 ءمیں 14.3بلین پاؤنڈ کی بچت ہوسکی تھی۔ انہوں نےبرطانیہ کی سول سروس میں ڈیجیٹل سروس کی فراہمی میں بہتری ، کھلے پن اورشفافیت اورجوابدہی میں اضافے پر بھی بات چیت کی۔

اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان کوایک جیسے مسائل کا سامنا ہے- مالی وسائل کی قلت، آبادی میں تبدیلیاں اوراعلی معیاری خدمات کے لئے عوام کی توقعات میں اضافہ۔ ہمارے طویل مدتی اقتصادی منصوبے کے ایک پہلو کے طور پر برطانوی حکومت نے ٹیکس دہندگان کے لئے 2009-10ء کے اخراجات کے مقابلے میں صرف 2013/14 ء میں 14.3بلین پاؤنڈ کی بچت کی ہے۔

ہم کم استعمال ہونے والی جائیداد سے نکل آئے ہیں اورعوامی زمین کا فاضل حصہ فروخت کردیا ہے جس سے 2010ءکے عام انتخابات کے بعد سےبکنگھم پیلس کے 26 گنا برابرزمین نکل آئی ہے۔ ہماری ڈیجیٹل اصلاحات کی نقل آسٹریلیا سے امریکا تک کی جارہی ہے اور ہم دوسرے ملکوں کے ساتھ بھی شراکت داری کے خواہشمند ہیں تاکہ ایک دوسرے سے سیکھ سکیں اور بہترین عمل کا تبادلہ کر سکیں.

Contact: Press Attaché, British High Commission, Islamabad; tel. 051 201 2000

شائع کردہ 18 February 2015