دنیا کی خبروں کی کہانی

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے تیاری- برطانیہ کا اعلان

یوکے ایڈنے پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ 50 لاکھ سے زائد خاندانوں کی مدد کی ہے.

UK Aid has helped over five million people in Pakistan affected by natural disasters.

مون سون کی بھاری بارشوں کے بعد برطانیہ نے انسانی امداد کی تیاری تیز کردی ہے اور پاکستان میں انسانی امدادی تعاون فراہم کرنے والوں کو عالمی انسانی دن کے موقع پرخراج تحسین پیش کیا ہے.

برطانیہ نے پاکستان میں قدرتی آفات اور تنازعات سے متاثرہ 50 لاکھ سے زائد خاندانوں کی مدد کی ہےلیکن ہرسال پاکستان میں 80 لاکھ افراد کے سیلاب سے متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اس لئےبرطانیہ سیلاب متاثرین، دیگر قدرتی آفات اورتنازعات کے شکار افراد کی مدد کے لئےنت نئے حل میں سرمایہ کاری جاری رکھتا ہے.

گزشتہ تین سال میں برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی [ڈیفڈ] نے عالمی ادارہ برائےہجرت (آئی او ایم) اورغیرسرکاری تنظیموں ایکٹیڈ (ACTED)اور ہینڈز ( HANDS)کے ساتھ مل کے سیلاب سے محفوظ52000 پناہگاہیں اورکم توانائی خرچ کرنے والے بغیر دھوئیں کے اسٹووڈیزائن اورتعمیر کئے ہیں اور کم قیمت شمسی لائٹس تقسیم کی ہیں یہ سب اشیاسیلاب کے متاثرین کو فراہم کردی گئی ہیں.

2010ء سے اب تک پاکستان نے مون سون میں تین بڑے سیلابوں کا سامنا کیا ہے۔ حالیہ سیلاب میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں 116افراد ہلاک اور 582 گھر تباہ ہوئے ہیں۔آنے والے دنوں میں اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو ڈیفڈ اوراس کے شراکت دارہنگامی امداد کی فراہمی میں تیزی کی اہلیت رکھتے ہیں.

عالمی انسانی دن پر ڈیفڈ پاکستان کی سربراہ جوآنا ریڈ نے کہا ہے:

میں پاکستان کے لئے برطانیہ کی انسانی خدمات پر بے حد نازاں ہوں۔ قدرتی آفات اور سیلاب کے 50لاکھ متاثرین کی مدد کرنے کے بعد، ہم دوسرے عطیہ دہندگان اورغیر سرکاری تنظیموں، مقامی حکام اورمقامی افراد کے ساتھ مون سون سیلاب میں فوری مدد کے لئے تیار ہیں.

ہم پاکستان میں سیلابی صورتحال کا قریبی مشاہدہ کررہے ہیں۔ ہم نے 9000 خاندانوں کے لئے ہنگامی امداد کا بندوبست کر لیا ہے اورمزید کی ضرورت پڑی تو اس کے لئے بھی تیار ہیں.

عالمی انسانی دن پران افراد کو یاد رکھنا ضروری ہے جو قدرتی آفات اور تنازعات سے متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیزکی مدد میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں لوگوں کو مستقبل فراہم کرنے والے بے شمارافرادکوہلاک کردیا گیا ہے۔ جب ہم پاکستان میں مزید افراد کی مدد کے لئے تیاری کررہے ہیں، میں آج کے دن ان سب کی بہادری اوران کے اہم فریضے کو یاد کررہی ہوں.

رابطہ

Press Attaché
British High Commission
Islamabad
Tel. 051 201 2000

شائع کردہ 18 August 2016