دنیا کی خبروں کی کہانی

دولت مشترکہ، ٹیم اسپرٹ منانےکی تیاری میں

آج برطانیہ اور پاکستان تمام دوسرے دولت مشترکہ ممالک کے ساتھ مل کر یوم دولت مشترکہ منانے کے لئےایک مربوط عالمی تقریب میں حصہ لیں گے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Commonwealth week 2014

گلاسگو میں جولائی میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیل کے اعتبار سے اس سال ہفتہء دولت مشترکہ کاموضوع ‘’ ٹیم دولت مشترکہ ‘’ رکھا گیا ہے۔ ملکہ عالیہ الزبتھ دوئم ویسٹ منسٹر ایبی کے باہر آج سہہ پہردولت مشترکہ کا پرچم بلند کریں گی جس کے ساتھ پورے برطانیہ میں 500پرچم لہرائیں گے.

1977ء سے دولت مشترکہ خاندان ہرسال مارچ کے دوسرے پیرکویوم دولت مشترکہ مناتا آیا ہے۔اس دن دولت مشترکہ کے حوالے سے سرگرمیاں منائی جاتی ہیں جن میں ویسٹ منسٹر ایبی لندن میں کثیر العقائد تقریب شامل ہے جس میں دولت مشترکہ کی سربراہ ملکہ عالیہ شریک ہوتی ہیں.

پاکستان میں یوم دولت مشترکہ کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن، سی ایم جی (آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج)، او بی ای ( آرڈر آف برٹش ایمپائر) نے کہا:

دولت مشترکہ اپنے بے مثال تنوع میں پنہاں مل جل کر کام کرنے کی قوت اورامکانات کامظاہرہ کرتا ہے۔ ٹیم اسپرٹ اپنے ساتھ یکجہتی،اتحاد اور بڑے اہداف کے لئے مشترکہ جدوجہد کی بے پناہ قوت لے کر آتی ہے۔ دولت مشترکہ کے دو ملکوں کی حیثیت سے پاکستان اور برطانیہ ایک دوسرے سے تحریک اورافہام وتفہیم پاتے ہیں ۔ ہماری مجموعی کوششیں لچک پیدا کرتی ہیں ۔ ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ہم کامیاب ہوتے ہیں.

گزشتہ ماہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن(سی پی اے) برطانیہ نے پاکستان کا دورہ کیا تاکہ خواتین پارلیمانی کاکس سے ملاقات کرے۔ تین روزہ بات چیت اس لئے رکھی گئی تھی کہ دونوں ملکوں کی خواتین اپنے اپنے ملکوں میں امور، امکانات اور پالیسی سازی میں مسائل پر گفتگو کرسکیں۔ انہوں نے خصوصی طور سے اس موضوع پر بات چیت کی کہ حکومت سازی کوبہتر بنانے کے لئے خواتین پارلیمانی اراکین زیادہ اور بامعنی کردار ادا کریں.

دولت مشرکہ ہفتے سے پہلے برطانوی ہائی کمشنرنےپاکستان میں دیگر دولت مشترکہ مشنز کے ساتھ ایک دولت مشترکہ کرکٹ میچ میں تعاون کیا۔ میچ میں جو اسلام آباد میں ہوا دولت مشترکہ ممالک کی سفارتی کرکٹ ایسوسی ایشن کا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ صدر کی آل اسٹار انوی ٹیشن ٹیم کے ساتھ ہوا جس کی قیادت اس کے چئیرمین نجم سیٹھی کررہے تھے۔ اس کھیل کا اففتاح پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کیا۔ میں اس میچ سے بہت لطف اندوزہوا۔ جولائی میں دنیا کے چند بہترین کھلاڑی 20 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے لئے اکھٹا ہونگے۔ میں دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے لئے جب وہ ان مقابلوں کی تیاری کررہے ہیں،نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں.’’

نوٹس برائے مدیران

*دارالامرا کی اسپیکربیرونس ڈی سوزا کا جو سی پی اے وفد کی سربراہ تھیں وڈیو پیغام

*دولت مشترکہ کھیلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے, click here

*Contact: Press Attaché, British High Commission, Islamabad; tel. 051 201 2884

شائع کردہ 11 March 2014