دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی وزارت امورِ خارجہ کے ساتھ ایک دوستانہ کرکٹ میچ کی میزبانی

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا- جبکہ مقررہ 30 اوور کے کھیل میں برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 29ویں اوور میں پورا کرتےہو ے یہ میچ 06 وکٹوں سے جیت لیا

Cricket Match Group picture

برطانوی ہائی کمیشن کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی وزارت امورِ خارجہ کو اسلام آباد میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے مدعو کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کی کرکٹ ٹیم میں پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن )کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر( سمیت اعلٰی سطحی سفارتی اہل کار شامل تھے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا- جبکہ مقررہ 30 اوور کے کھیل میں برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 29ویں اوور میں پورا کرتےہو ے یہ میچ 06 وکٹوں سے جیت لیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم سے تعلق رکھنے والے السیٹرگڈول(Alistair Goodwill) نے بہترین آل رائونڈ کھیل پیش کیا اور ان کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں میں آف دی میچ کا اعزاز د یا گیا۔ انھوں نے 31رنز کے ساتھ 2وکٹیں حاصل کیں.

اچھی کارکردگی میں برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوے سید ناصرعباس نے 21 رنز کے ساتھ 5وکٹیں اور عمران بٹ نے 25 رنز کے ساتھ 1وکٹ حاصل کی ۔ وزارت امورِ خارجہ کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوےعدنان اکبر نے 30 رنز کے ساتھ 2وکٹیں حاصل کیں.

برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دیتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا:

کھیل ہمارے ممالک کو قریب لاتے ہیں۔ کرکٹ کا کھیل برطانیہ اور پاکستان کے عوام کے خون میں شامل ہے۔ اگر برطانیہ کو کرکٹ کا گھر کہا جاتا ہے تو پاکستان دنیا میں کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک’ اور پاکستانی بلاشک و شبہ کرکٹ کے پُرعزم ترین حامی ہیں۔

میں فاتح ٹیم کو ان کی بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آج برطانوی ہائی کمیشن اور پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ہمارے سفارتی ساتھیوں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ میچ میرے لیے انتہائی قابلِ مسرت ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دونوں طرف کے افراد نے اپنی روزمرّہ مصروفیات میں سے اپنے دونوں ممالک کے درمیان موجود کھیلوں کے باہمی تعلق کو نمایاں کرنے کے لیے وقت نکالا۔ ایسے مزید دوستانہ مقابلے برطانوی ہائی کمیشن اور پاکستانی وزارت امورِ خارجہ کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بناتے ہوئے پاکستان اور برطانیہ کی قربت میں بھی اہم کردار ادا کرینگے۔

شائع کردہ 16 January 2016