دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن )کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا کرسمس اور قائدِ اعظم محمّد علی جناح کے یومِ ولادت پر پیغام

میری جانب سے ، برطانوی ہائی کمیشن کے عملے اور برطانیہ کے عوام کی جانب سے پاکستان میں کرسمس منانے والوں کو 'بڑا دن مبارک'۔

HC Profile picture

پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن )کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر( نے اپنے پیغام میں کہا:

میری جانب سے ، برطانوی ہائی کمیشن کے عملے اور برطانیہ کے عوام کی جانب سے پاکستان میں کرسمس منانے والوں کو ‘بڑا دن مبارک’۔

کرسمس آپ کے اور آپ کی برادری کی جانب سے عقیدے کے اظہار کا ایک موقع ہے۔ میں پاکستان کے تمام عیسائیوں کے لیے پُر امن اور خوشیوں سے بھرپور کرسمس کی امید کرتا ہوں۔

آج پاکستان کے عوام بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمّد علی جناح کا یومِ ولادت بھی مناتے ہیں۔ قیامِ پاکستان کے لیے قائدِ اعظم کے اصول: آزادی، بہتر اسلوبِ حکمرانی، رواداری، اقلیتوں کا احترام اور قانون کی بالادستی آج بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ 1947 میں تھے۔ برطانیہ میں رواں سال ایسے ہی اصولوں پر مشتمل میگنا کارٹا کی ایک اور اہم سالگرہ منائی گئی جسے آٹھ سو سال مکمل ہوگئے ہیں۔

اس سال میں نے پاکستان کے طول و عرض میں اپنے سفر کے دوران میگنا کارٹا اور آج پاکستان کے عوام کے لیے اس کی اہمیت پر گفتگو کی۔ میں ملک کے لئے ایک بہتر مستقبل پیدا کرنے کے پاکستانی عوام کے عزم سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ یہ عزم آج کارگر ثابت ہورہا ہے۔ پاکستان زیادہ جمہوری، زیادہ خوشحال اور زیادہ محفوظ ہے۔ اصل آزمائشیں برقرار ہیں، لیکن میں نے پاکستان بھر میں غیر معمولی لوگوں سے ملاقات کی ہے جن کی توانائی اور اپنے ملک سے محبت نے مجھے مستقبل کے لیے بہت امید دلائی ہے۔


رابطہ:

پریس اتاشی، برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون نمبر 0512012000

شائع کردہ 29 December 2015