دنیا کی خبروں کی کہانی

دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکام کی جنگ میں برطانوی اعانت کا مشاہدہ کرنے کے لیے لاہور میں برطانوی سیکریٹری خارجہ کا حکومتِ برطانیہ کے تعاون سے استعمال کی جانے والی موبائل فارنسک لیبارٹری کا دورہ۔

آج برطانوی سیکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے وزیرِ اعلٰی پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ لاہور میں بہترین درجے کی ایک فارنسک لیبارٹری کا دورہ کیا۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary visits UK-supported mobile forensic lab in Lahore to witness British assistance for Pakistani authorities’ fight against terrorism

مذکورہ موبائل فارنسک لیبارٹری، پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی (Punjab Forensic Science Agency – PFSA) کے مرکز کے زیرِ استعمال اٹھارہ گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ برطانوی فارنسک ماہرین یوروپین یونین کے تعاون اور رہنمائی سے چلنے والے ایک پروگرام کے تحت PFSA کو اپنی مہارت اور تجربے میں شریک کرتے ہیں۔ PFSA حکومتِ پنجاب کو جائے وقوعہ کی تحقیقات سے لے کر بینکوں کے جعلی چیک پرکھنے تک فارنسک سے متعلق درپیش تمام معاملات میں خدمات انجام دیتا ہے۔

PFSA کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے سیکریٹری خارجہ کو فارنسک لیبارٹری کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے کہا:

برطانیہ، دہشت گردی اور متشدد انتہاپسندی کے مشترکہ خطرے کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ دہشت گرد ی کے خلاف کامیاب قانونی کاروائی کی شرح میں اضافہ کرنا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کا ایک مرکزی عنصر ہے۔ جائے وقوعہ اور کمرہِ عدالت میں فارنسک ثبوت کو سمجھ کر فارنسک صلاحیت کو مضبوط بنانااس کام کا ایک اہم نکتہ ہے۔

یہ پروجیکٹ یورپی یونین سے مالی مدد کے ساتھ پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی میں فارنسک صلاحیت کی تعمیر کے لیے برطانوی زیرقیادت کیپری پروگرام (CAPRI Program) کا ایک حصہ ہے ۔ کیپری کئی ملین اسٹرلنگ پائونڈ کی لاگت سے برطانیہ کی جانب سے آغاز کیا جانے والا پروگرام ہے۔ اس کا مقصد پاکستانی حکام اور دیگر بین الاقوامی قیادت کے ساتھ مل کر کامیابی سے دہشت گردوں کے خلاف قانونی کاروائی کی صلاحیت کی تعمیر کرنا ہے۔

مزید معلومات

برطانوی سیکریٹری خارجہ کے دورے سے متعلق تصاویر اور تازہ ترین معلومات مندرجہ ذیل سائبر لنک پر دستیاب ہیں: *یوکے ان پاکستان ویب سایٹ *یوکے ان پاکستان فلکر *یوکے ان پاکستان ٹویٹر *یوکے ان پاکستان فیس بک

رابطہ:

پریس اتاشی: برٹش ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون: 051 201 2884

شائع کردہ 18 July 2013