دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ڈرامے کی پاکستانی اسٹیج کے لئےصورتگری

برطانوی ہائی کمشنر کے پروجیکٹ 'سیلیبریٹنگ کنکشنز' نے اس ہفتے ایک تخلیقی اسٹیج ڈرامے ' اے کمپلیٹ فیملی' کی اسلام آباد میں پیش کش میں معاونت کی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
A complete family

یہ پروڈکشن جو ایک ہفتے چلنے کے بعد کل ختم ہوجائیگی، ایک برطانوی ڈرامے ‘ اے ریڈی میڈ فیملی’ کی پاکستانی شکل ہے اور پاکستان میں اسے پہلی بار پیش کیا جارہا ہے.

ڈرامے میں دو مختلف ممالک کے دو خاندانوں کو دکھایا گیا ہے جنہیں زندگی کے سفر میں مایوسیوں،قہقہوں اور خوشیوں کا سامنا ہے۔ ڈرامے میں یہ بھی پیش کیا گیا ہے کہ دو مختلف ثقافتوں کے باوجود برطانیہ اور پاکستان میں کتنا کچھ مشترک ہے.

شو کی ڈائریکٹرسلمی میرکا کہنا ہے:

کاسٹ کے تمام اداکاروں نے زبردست فنکاری کی ہے۔ ہماری کاسٹ چھوٹی لیکن بھرپور ہے اور جذباتی اور مضحکہ خیز انداز میں ایسے خاندان کی عکاسی کرتی ہے جو پاکستان اور برطانیہ دونوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ کس طرح اس ڈرامے نے ایک ایسی فضا اتنی خوبصورتی سے تخلیق کی کہ جہاں حاضرین نے اس فرضی خاندان کے سفر میں ان کا ساتھ دیا’’

حاضرین میں سے ایک نے کہا:

یہ زبردست کھیل تھا۔ مجھے لگ رہا تھا کہ ڈیزی، سمی،زویا اور جمال سب کے سب پاگل کئے دے رہے تھے۔!

اس ڈرامے کو کامیاب بنانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئےبرطانوی ہائی کمیشن کے ایک ترجمان نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان ایک دوسرے سے عمیق طور سے جڑے ہوئے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بہت سے لوگ ان رابطوں کی گہرائی کونہیں جانتے جو افراد، تجارت، ثقافت، تعلیم اورترقی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے اور ہماری ناقابل شکست شراکت داری کو تشکیل دیتی ہے۔ ‘اے کمپلیٹ فیملی’میں بتایا گیا ہے کہ یہ نہ صرف ہمارے سیاسی تعلقات ہیں جو پاکستانیوں اور برطانویوں کو آپس میں جوڑتے ہیں بلکہ ہمارے گہرے خاندانی رشتے، ہمارے عوامی تعلقات، اور ہماری آرٹ، موسیقی اور کھیلوں سے محبت بھی اس میں شامل ہے۔اس باہم جڑی ہوئی شراکت داری کو یہ سب مل کر متحرک کرتے ہیں.

پریس اتاشی برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد سے رابطے کے لئے:2884 201 051

شائع کردہ 27 January 2014