دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمشنرنے صدرممنون حسین کو اسناد پیش کیں

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشرفلپ بارٹن نے صدارتی محل اسلام آباد میں ایک تقریب میں اپنی اسناد سفارت صدرپاکستان ممنون حسین کو پیش کیں

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Philip Barton

فلپ بارٹن پاکستان میں گزشتہ ماہ سرایڈم تھامسن کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔.

تقریب میں تقریر کرتے ہوئے فلپ بارٹن نے کہا:

میرے لئے پاکستان میں کام کرنا اور برطانیہ کے سب سے بڑے سفارتی مشنوں میں سے ایک کی قیادت کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ میرے خاندان کے رابطے دنیا کے اس حصے سے کئی نسل پرانے ہیں۔ پاکستان واپسی میری توقعات کے مطابق ہے:گرمجوش میزبانی، زرخیز اور متنوع ثقافت اور بلاشبہ چند چیلنجز بھی۔

میں ایک ایسے ملک کے ساتھ اپنی پہچان کی تجدید کرنے کا منتظر ہوں جہاں میں پہلی بار 1990ء کی ابتدا میں آیا تھا۔ جو بندھن برطانیہ اور پاکستان کو جوڑتے ہیں وہ پہلے کی طرح مضبوط ہیں۔ دونوں حکومتوں کے درمیان اعلی سطح پر باقاعدگی سے مکالمہ ہوتا رہتا ہے۔ میں پاکستان میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کا ذاتی عزم رکھتا ہوں تاکہ اپنے باہمی تعلقات کو اگلے مرحلے تک لے جایا جاسکے۔ میں دوسرے شعبوں کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم میں بڑھتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا خواہشمند ہوں۔ مجھے اعتماد ہے کہ ہم آنے والے برسوں میں اپنے بندھن پہلے سے زیادہ توانا کرسکیں گے.’’

نوٹس برائے مدیران

  • پاکستان میں اپنی تعیناتی سے پہلے فلپ بارٹن واشنگٹن میں مشن کے نائب سربراہ رہے۔انہوں نے کابینہ آفس میں ڈائریکٹربرائے افغانستان/ پاکستان اوروزارت خارجہ برطانیہ لندن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا کی حیثیت سے کام کیا۔ ان کی تفصیلی سوانح کے لئے اس لنک کو ملاحظہ کیجئیے.
    ان کی تفصیلی سوانح کے لئے اس لنک کو ملاحظہ کیجئیے

  • ہائی کمشنر ٹوئٹرپر

شائع کردہ 7 March 2014