دنیا کی خبروں کی کہانی

شوقین فوٹوگرافروں کی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجود روابط کے موضوع پر تصویر کشی

پیش کیے جانے والے موضوع پر پاکستان بھر سے شوقین فوٹوگرافروں کو مقابلے میں اپنی تخلیقی تشریح پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Event-Group-Picture

آج بروز جمعہ، اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ‘سیلی بریٹنگ کنیکشنز بٹوِین یوکے اینڈ پاکستان’ (Celebrating Connections between UK and Pakistan) کے موضوع پر فوٹوگرافی کی ایک نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں سولہ باصلاحیت شوقین فوٹوگرافروں کی کھینچی گئی تصاویر رکھی گئی تھیں۔ پیش کیے جانے والے موضوع پر پاکستان بھر سے شوقین فوٹوگرافروں کو مقابلے میں اپنی تخلیقی تشریح پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا، جس کی تشہیر سوشل میڈیا پر چھ ہفتے تک جاری رہی۔ تصاویر کی ایک بڑی تعداد موصول ہوئی جس میں سے معروف پاکستانی اور بین الاقوامی ججوں نے نمائش کے لیے تصاویر کا انتخاب کیا ۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، آرٹسٹوں اور سفارتی شخصیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تصاویر کی نمائش پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں دو اور تین مارچ تک جاری رہے گی، جس کے بعد ان تصاویر کی نمائش لاہور اور کراچی میں بھی منعقد کی جائے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن - سی ایم جی)کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج( او بی ای )آرڈر آف دی برٹش ایمپائر( نےنمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اپنی خطاب میں کہا:

آج کی تصویری نمائش پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجود تعلقات سے متعلق کچھ خاص مواقع اور روابط سے منسلک ہے۔ ہمارے دونوں ممالک کے روابط بہت گہرے ہیں۔ ہماری اٹوٹ شراکت کی وجہ بننے والے روابط کی اہمیت سے بہر حال لوگوں کی ایک بڑی تعداد ناواقف ہے۔ ہمارے تعلقات صرف ہماری دونوں حکومتوں کے روابط تک محدود نہیں بلکہ اس دائرہ کار میں ہماری عوام کے تعلقات اور فنون، موسیقی اور کھیلوں بالخصوص کرکٹ سے ہماری مشترکہ دلچسپی بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں باصلاحیت افراد کی ایک بہت بڑی تعداد دریافت کیے جانے کی منتظر ہے۔ میرے لیے خوشی کا باعث ہے کہ ہمارے سیلی بریٹنگ کنیکشنز کی تقریبات اور سرگرمیاں پورے پاکستان کے عوام کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے موقع فراہم کررہی ہیں۔ ہمارے مختلف واقعات اور مقابلوں کے موضوعات اور ان کی تشریحات کے مظاہرے سے میں بہت لطف اندوز ہوا ہوں۔

اس مقابلے میں حصہ لینے والے تمام فوٹوگرافروں کے لیے بہت اچھا موقع ہے۔ وہ اپنی فوٹو گرافی میں ہمارے دونوں دونوں ممالک کے درمیان روابط کا اظہار کرنے والی منفرد تصاویر کے ساتھ یہاں نمائش میں حصہ لیں۔ میں اس نمائش کو کامیاب بنانے والے تمام افراد کا شکرگذار ہوں اور حصہ لینے والے اور مقابلہ جیتنے والے فوٹوگرافروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

رابطہ:

برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون نمبر ; tel. 051 201 2884

شائع کردہ 4 March 2014