دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی سینئر فارن آفس منسٹر بیرونیس وارثی کی پاکستان آمد

برطانیہ اور پاکستان کے مفادات مشترکہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ہی جیسے خطرات کا سامنا ہے

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Warsi

برطانوی سینئر فارن آفس منسٹر بیرونیس وارثی، اعلٰی برطانوی کاروباری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک تجارتی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر پہنچ گئیں۔ یہ پچھلے تین ماہ کےدوران ان کا دوسرا دورہِ پاکستان تھا۔ اس دورے کے دوران بیرونیس وارثی نے صدرِ پاکستان ممنون حسین، وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیرمین عمران خان سے ملاقاتیں کی۔

ان ملاقاتوں کے دوران تجارت و معیشت جیسے اہم موضوعات کے علاوہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان توانائی، سلامتی، تعلیم اور ریٹیل بزنس کے شعبوں میں شراکت پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران بیرونیس وارثی نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہماری عوام کو ایک دوسرے سے قریب لانے کے لیے مضبوط روابط پہلے سے موجود ہیں ۔ اپنے موجودہ دورے کے دوران میں اپنے ممالک کے درمیان ان روابط میں مزید مضبوطی دیکھنے کی خواہش مند ہوں۔

برطانیہ اور پاکستان کے مفادات مشترکہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ہی جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ تعلیم سے لے کر ثقافت اور معاشی اصلاحات ، ترقی اور تحفظ جیسے وسیع معاملات پر مل کر کام کرنا ہمارے باہمی مفاد میں ہے۔

ایک مضبوط، مستحکم اور جمہوری پاکستان اس خطے میں امن کے لیے ضروری ہے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔

پاکستانی وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات میں بیرونیس وارثی نے کہا:

برطانیہ پاکستان کے مستقبل پر سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ہمارا یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدت شراکت داری کے لیے برطانوی ذمہ داری کا ایک ثبوت ہے۔

ہمارے اس دورے سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان موجودہ تجارتی حجم کو 2015 تک تین ارب پائونڈ اسٹرلنگ تک پہنچانے کے برطانوی عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ تجارت میں اضافے سے پاکستان بھر اور برطانیہ کے عوام کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے، جس سے ہمارے ممالک مزید مستحکم اور محفوظ ہوجائینگے ۔

بیرونیس وارثی نے پاکستان کے وزیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری -زاہد حامداور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امورِ خارجہ – سرتاج عزیز سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان اور برطانیہ کی مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ دن کے اختتام پر بیرونیس وارثی نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان کے اعزاز میں ایک عشایہ بھی دیا۔

رابطہ:

برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون: 5306 500 0300

شائع کردہ 4 October 2013